?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق نے 5 ایم پی ایز اِدھر اُدھر کرنے کے بیان پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے ، درخواست میں رانا ثنا اللہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 5 اراکین کے غائب ہونے کے بیان پر رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے کیوں کہ رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے ، رانا ثنا اللہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ، رانا ثنا اللہ کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا تھا کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں پانچ ووٹو ں کا فرق ہے اگر اس دن پانچ لوگ اِدھر اُدھر ہو گئے تو اس کے بعد پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کو ڈھونڈتے پھریں گے ، 17جولائی کا جو ضمنی انتخاب تھا اس میں پی ٹی آئی نے 15نشستوں پرکامیابی حاصل کی ،پانچ نشستوں پر آزدا داو رمسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی لیکن ایک پاگل شخص جیت کر بھی یہ کہہ رہا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے اور وہ اس کا گھٹیا پن ہے چھپائے نہیں چھپتا ، ہر معاملے میں وہ اتنی بے شرمی اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کرتا ہے کہ اس کیلئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں ۔

وزیر داخلہ کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی 5 ایم پی ایز کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے ، ممبروں کا اٹھایا جانا اور خرید و فروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی ، سیاسی استحکام نہ آیا تو جھاڑو پھر جائے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
ہواوے کا نیا فلیگ شپ فون پی 50 کیسا ہوگا؟تصاویر لیک
?️ 2 مئی 2021بیجنگ( سچ خبریں)ہواوے کے نئے فلیگ شپ سیریز کے فونز کے حوالے
مئی
89 فیصد والدین بچوں کو مصروف رکھنے کیلئے گیجٹس دیتے ہیں، سروے
?️ 23 فروری 2025سچ خبریں: ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 89 فیصد
فروری
اسرائیل اپنے وجود کے بحران سے دوچار
?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:فلسطینی عوام مزاحمتی محاذ کا کہنا ہے کہ اس وقت صیہونی
اگست
یورپی یونین روسی سرزمین پر حملے سے متفق نہیں
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: انٹرفیکس، برسلز کے حکام نے اعلان کیا کہ یورپی یونین
ستمبر
ایران کو انسانی حقوق کونسل کے سوشل فورم کے سربراہ کے طور پر متعارف کرانے پر امریکہ چراغپا
?️ 12 مئی 2023سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے ایک گروپ
مئی
ہم جنس پرستوں کے خلاف عالمی بینک کیا کر رہا ہے؟
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:اپنی تقریر میں موسونی نے عالمی بینک کے اقدامات پر تنقید
اگست
کورونا کا شکار دردانہ بٹ کی طبیعت ناساز
?️ 5 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)سینئر آرٹسٹ دردانہ بٹ عالمی وباء کورونا وائرس کا شکارہیں،دردانہ
اگست
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 4 ہزار 795 پوائنٹس کی تاریخی مندی ریکارڈ
?️ 19 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نان فائلرز کے خلاف سخت
دسمبر