?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو بڑی پیشکش کر دی،وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو معافی سے مشروط کردیا،جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان 9مئی واقعات پر اگر صدق دل سے معافی مانگ لیں تو ان کی رہائی ہو سکتی ہے لیکن اس کا حتمی فیصلہ عدالت کو ہی کرنا ہوگا ۔
حکومت کسی بھی سیاسی رہنماءکے خلاف انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی ہے اور تمام قانونی معاملات کو آئین و قانون کے مطابق ہی نمٹایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو نظر بند نہیں کیا ہوا ہے بلکہ وہ اپنے مقدمات کی وجہ سے اس وقت جیل میں ہیں۔
ہم سیاسی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتے ۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی ضمانت ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے کرواسکتے تھے۔
عدالت اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہاکرتی ہیں تو اس پر حکومت کو کوئی اعترا ض نہیں ہوگا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان ریاست کیخلاف رویہ اپنائیں گے تو ان کی مقبولیت ختم ہو جائے گی۔رانا ثنااللہ کایہ بھی کہنا تھاکہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں علی امین گنڈا پور پر پولیس اورسی ٹی ڈی کومضبوط بنانے پر زور دیاگیاتھا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میںملک کی موجودہ سیکورٹی صورتحال پر ڈی جی ایم او نے مکمل تفصیلی بریفنگ دی تھی۔اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے اپنی مکمل تائید و یکجہتی کا اظہار کیاتھا اور اجلاس میں شریک شرکاءکوہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میںانٹیلی جنس آپریشن ہورہے تھا اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کبھی بھی نہیں رکتے۔گفتگو کے دوران راناثناءاللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ آپریشن ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ہماری افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار اداکررہی تھیں۔


مشہور خبریں۔
الازہر: ایران اسرائیل جنگ صہیونی دہشت گردی اور اس کے ڈیجیٹل ٹولز کے ارتقا کو ظاہر کرتی ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: مصر کے الازہر انسٹی ٹیوٹ کے انسداد انتہا پسندی کے
جولائی
ہمیں جنگ کے دوران ماحولیاتی تباہی سے لاتعلق نہیں رہنا چاہیے: ایرانی وزیر خارجہ
?️ 11 اکتوبر 2026سچ خبریں: سید عباس عراقچی نے ایکوسائیڈ: خاموش جنگی جرم کانفرنس میں
اکتوبر
گروسی کا ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات حل کرنے میں مدد کی آمادگی کا اعلان
?️ 30 مئی 2026سچ خبریں: بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان
مئی
اسحٰق ڈار نے آئی ایم ایف کی نیت پر سوال اٹھا دیے
?️ 9 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الاقوامی قرض دہندہ کے معاملات میں تجربہ
ستمبر
وزیراعلیٰ نے لاہورسمیت دیگر شہروں میں سموگ کے خاتمے کے لئے احکامات جاری کر دئے
?️ 13 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہورسمیت دیگر شہروں میں
نومبر
غزہ کی پٹی میں صہیونیوں کی غیر انسانی حرکت
?️ 16 دسمبر 2023سچ خبریں:نئے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ
دسمبر
پینٹاگون ایران کے خلاف جنگ میں کیسے مفلوج ہوگیا؟: فارن پالیسی
?️ 14 ستمبر 2026سچ خبریں:فارن پالیسی کی ایک تجزیاتی رپورٹ کے مطابق ایران کے خلاف
ستمبر
اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی کی لاکھوں ڈالر کی امداد دینے سے انکار
?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پچھلے سال
جولائی