🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف ریاست کے ردعمل میں اتنی ہی شدت آئے گی۔
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں باجوڑ میں پولیو ٹیم پر دہشت گرد حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
نگران وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، ریاست ان کے لواحقین کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کی فلاح و بہبود کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ دہشت گرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف ریاست کے ردعمل میں اتنی ہی شدت آئے گی۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مشن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر جبری گمشدگیوں پر بنائی گئی کابینہ کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔ نو تشکیل شدہ کمیٹی کی صدارت وفاقی وزیر قانون و انصاف کریں گے۔
وفاقی کابینہ نے کینابیس کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024 کی اصولی منظوری بھی دی۔
نگران وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، ریاست ان کے لواحقین کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑے گی اور ان کی فلاح و بہبود کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔
اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔
مشہور خبریں۔
امام خمینی کی دعوت ایرانی سرحدوں تک محدود نہیں رہی:عراقی اہلسنت عالم
🗓️ 7 جون 2022سچ خبریں:عراق کے اہلسنت عالم دین اور سرکاری ترجمان عامر البیاتی کا
جون
نیٹو یوکرین کی جنگ میں شامل ہے:روس
🗓️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان نے یوکرین کی جنگ میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی
اکتوبر
’بھارت سمجھتا ہے ایک کانفرنس رکھ کر وہ کشمیر ی عوام کی آواز دبا سکتا ہے، ہم اس کو غلط ثابت کریں گے‘
🗓️ 21 مئی 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے
مئی
امریکہ میں قید آصف مرچنٹ کے بارے میں مزید تفصیلات
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں گرفتار پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کے بارے میں
اگست
حماس نے صیہونی سائبر دفاع میں کیسے خلل ڈالا؟
🗓️ 7 دسمبر 2023سچ خبریں: حماس کی سائبر پاور نے اسے صیہونی اہم انفراسٹرکچر میں
دسمبر
مقبوضہ جموں وکشمیر: پولیس کو آزادی پسندوں کے خلاف کریک ڈاﺅن میں تیزی لانے کی ہدایت
🗓️ 9 مارچ 2024جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مارچ
ترکی کی جارحیت کی تردید ایک تلخ مذاق ہے: بغداد
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں: ملک کی سرزمین پر ترکی کے حملوں کے جواب میں
جولائی
ترکی میں 2016 کی ناکام بغاوت کے اثرات ابھی بھی باقی؛ دسیوں افراد گرفتار
🗓️ 6 جولائی 2021سچ خبریں:ترک پولیس نےاس ملک میں 2016 کی ناکام بغاوت کے مجرموں
جولائی