دھونس و دھاندلی کی بجائے حکومت آئینی ترمیم کیلئے بیٹھ کر بات کرے ، عمر ایوب

?️

پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کو منظور کرانے کیلئے حکومت دھونس و دھاندلی کی بجائے ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کرے، ہر ترمیم پر بحث ہونی چاہیے۔ حکومت نمبر پورے کرکے دکھائے پھر دیکھیں گے۔

 پشاور ہائیکورٹ میں ضمانت کیس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ شہباز شریف اور محسن نقوی بتائیں کیا وہ جبر و ظلم کررہے ہیں۔

اگر ظلم و جبر میں وہ ملوث نہیں تو چھپے ہاتھ کو عیاں کریں۔ ہمارے بیشتر ساتھیوں کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ ایک ارب سے 3 ارب روپے تک ہمارے ارکان اسمبلی کو آفر دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے۔

آئینی کمیٹی کے اجلاس میں بار کونسلز کے نمائندوں کو بلانا چاہیے۔حکومت کے پاس آئینی ترمیم کیلئے نمبر پورے نہیں۔

ایوان میں نمبر پورے کرنا حکومت کا کام ہے۔ مجھے قومی اسمبلی کے اجلاس میں جانا ہے اور متعدد مقدمات مجھ پر درج کئے گئے ہیں۔رہنماء پی ٹی آئی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مولانا کی جانب سے بار کونسلز کو آئینی ترمیم کا مسودہ دینے کی تجویز آئی ہے، جس کی ہم حمایت کرتے ہیں۔دریں اثنا ءپشاور ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، بیرسٹر سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے درخواستوں پر سماعت کی جس کے دوران بیرسٹرمحمد علی سیف، مشال یوسفزئی اور وزیر زادہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے درخواست گزاروں کی 3 ہفتوں کیلئے راہداری ضمانت منظور کر لی۔بعد ازاں چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کی۔دورانِ سماعت عمرایوب نے کہا کہ ڈی چوک پراحتجاج کے بعد مجھے 22 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، اسمبلی اجلاس کیلئے جانا چاہتا ہوں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔عدالت عالیہ نے 7 نومبر تک عمر ایوب کی راہداری ضمانت بھی منظور کرلی۔

مشہور خبریں۔

ہم نے یوکرین کی فضائیہ کو تباہ کر دیا ہے: روس

?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:    روس اور یوکرائنی جنگ کے آغاز کو 6 ماہ

فواد چوہدری نے قومی سلامتی کمیٹی سے وضاحت طلبی پر بلاول بھٹو زرداری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

?️ 4 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنماء اور سابق وفاقی

ہمارے نمبرز پورے ہوں گے تو تحریکِ عدم اعتماد لے آئیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا

?️ 3 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے

پاک بحریہ کے سربراہ نے دشمن کو للکارتے ہوئے اہم بیان جاری کیا

?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ جموں وکشمیر بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی پر اظہار تشویش

?️ 12 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

حکومت نے ٹی ٹی پی کے دوبارہ سر اٹھانے کی وجہ عمران خان کو ٹھہرا دیا

?️ 26 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے سابق

امریکی سیکیورٹی حکمتِ عملی پر کشیدگی، ٹرمپ کے نمائندے نے یورپ کو میوزیم قرار دے دیا

?️ 8 دسمبر 2025 امریکی سیکیورٹی حکمتِ عملی پر کشیدگی، ٹرمپ کے نمائندے نے یورپ

انتشارپھیلانے کے بجائے سنجیدہ سیاست کریں، بزدار کا اپوزیشن کو مشورہ

?️ 24 اکتوبر 2021لاہور ( سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب نے حالات کو نازک قرار دیتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے