دو اہم  اداروں نے خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے لائسنس کی مخالفت کی

بجلی

🗓️

دو اہم  اداروں نے خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی کے لائسنس کی مخالفت کی

اسلام آباد(سچ خبریں) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپچ کمپنی، دونوں اہم وفاقی اداروں نے خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ سسٹم کمپنی (کے پی ٹی جی سی) کے ٹرانسمیشن لائسنس کی مخالفت کردی ہے

صوبائی ٹرانسمیشن لائسنس کی فراہمی کے لیے کے پی ٹی جی سی کی درخواست پر اسٹیک ہولڈرز سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے طلب کردہ رائے کے جواب میں حکومت پنجاب نے اس درخواست کی حمایت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ لائسنس جب ضرورت ہو تو کم سے کم تکنیکی و انسانی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے اور صوبائی ٹرانسمیشن کمپنی کھلی رسائی فراہم کرے اور بجلی کی ہول سیل مارکیٹ میں شرکت کرے۔

سی پی پی اے جو تمام سرکاری اور نجی ذرائع سے بجلی کی خریداری اور تمام تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو فروخت سے متعلق مالی معاملات کی نگرانی کرتی ہے، نے کہا ہے کہ موجودہ قوانین ایک وقت میں ملک میں صرف ایک پاور سسٹم آپریٹر کی اجازت دیتے ہیں جو پہلے سے موجود ہو اور نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈیسپچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی شکل میں قومی گرڈ چلارہا ہو۔

اس میں کہا گیا ہے کہ کے پی کمپنی نے اپنے بنیادی کاروبار کو سسٹم آپریشنز اور شیڈولنگ اور جنریشن پلانٹس ڈسپیچ بتایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ نیپرا ایکٹ کی دفعات کے منافی ہے’ جس میں سسٹم آپریٹر (ایک ادارے) کو سسٹم آپریشنز کے کام انجام دینے کا کہا گیا ہے اور اس کے لیے سسٹم آپریٹر لائسنس کی لازمی ضرورت ہے۔

نیپرا ایکٹ کی دفعہ 23 جی میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ ‘ایک وقت میں صرف ایک ہی اس طرح کا لائسنس دیا جائے گا’، تاہم اس طرح کے لائسنس کی فراہمی تک نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی) نیپرا ایکٹ کے سیکشن 18 میں دیے گئی سسٹم آپریٹر کا کام انجام دے گی۔

اس کے علاوہ این جی سی یا صوبائی گرڈ کمپنی (پی جی سی) سے براہ راست یا بالواسطہ منسلک جنریشن سہولت سسٹم آپریٹر کی ہدایت کے مطابق اکانومک ڈسپیچ کے تابع ہوگی لہذا پی جی سی کو اپنی حدود میں ایسے جنریٹرز کی ترسیل پر کوئی کنٹرول نہیں ہوگا۔

اس کے علاوہ کے پی ٹی جی سی کی طرف سے دی گئی درخواست میں تقریباً 7 ہزار 320 میگا واٹ بجلی آئندہ 5 سے 10 سالوں میں مختلف پن بجلی منصوبوں کے ذریعہ دستیاب ہونے کا کہا گیا ہے، گرڈ ضابطوں کے مطابق این ٹی ڈی سی کو ملک کی طلب اور رسد کی صورتحال کو شامل کرنے کے لیے انڈیکیٹو جنریشن کیپیسیٹی ایکسپینشن پلان (آئی جی سی ای پی) تیار کرنا ہے لہذا نئے منصوبوں کے حوالے سے کسی بھی وعدے سے قبل سائٹ، سائز اور ٹیکنالوجی اور وقت کی توثیق کو آئی جی سی ای پی اور وفاقی حکومت کی قابل تجدید توانائی پالیسی کے ساتھ کرنا ہوگا۔

سی پی پی اے نے دعویٰ کیا کہ نیپرا کی جانب سے آئی جی سی ای پی کی منظوری زیر التوا ہے، سسٹم میں پن بجلی کے منصوبوں کو شامل کرنے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ اس کے کوانٹم اور وقت کو آئی جی سی ای پی کے مطابق ہونا چاہیے۔

اس کے بعد مطالعات کا جائزہ لینا چاہیے کہ کم سے کم سطح کی لاگت پر اور پن بجلی کی زیادہ سے زیادہ شراکت سے گرڈ میں پن بجلی لانے کے لیے کون سے زون سب سے زیادہ ممکن ہیں۔

اسی طرح این جی سی کو نیپرا قانون کے تحت پورے ملک میں ٹرانسمیشن سروسز کی فراہمی کا خصوصی حق حاصل تھا جبکہ ملک میں ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے لیے مرکزی منصوبہ بندی کا کام گرڈ ضابطوں اور ٹرانسمیشن سسٹم توسیع منصوبہ (ٹی ایس ای پی) کے تحت این ٹی ڈی سی کے پاس تھا۔

اس لیے پی جی سی کا ٹرانسمیشن کاروبار اس کی حدود میں ٹی ایس ای پی کے تحت منظور شدہ ٹرانسمیشن سہولیات کی ترقی، تعمیر اور بحالی تک ہی محدود ہے جبکہ ڈسکوز اپنا سب ٹرانسمیشن پلان پی جی سی کے بعد تیار کریں گے۔

این ٹی ڈی سی نے کے پی ٹی جی سی کے صوبائی ٹرانسمیشن لائسنس کی بھی مخالفت کی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 154 (1) کے تحت مشترکہ مفادات کونسل سے وفاقی قانون سازی فہرست کے دوسرے حصے، جس میں بجلی بھی شامل ہے، کے حوالے سے پالیسیاں مرتب کرنے اور ان کو کنٹرول کرنے کا کہا گیا ہے لہذا پالیسی فیصلہ سی سی آئی کے سامنے رکھا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

حکومت پر حملہ کرنے والے قانون کی بالادستی نہیں چاہتے

🗓️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت

انشا اللہ پاکستان کی تاریخ کا ’سب سے بڑا جلسہ‘ آزادی چوک اسلام آباد میں27 مارچ بروز اتوار کو ہوگا:سینیٹر فیصل جاوید

🗓️ 14 مارچ 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سینیٹر فیصل جاوید نے  اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ

سعودی عرب میں غیر ملکی ملازم خواتین بھی تشدد کا شکار

🗓️ 2 مئی 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی پولیس کے ذریعہ سری لنکا کی درجنوں

ایک پوسٹ لائک کرنے پر 15 سال قید کی سزا

🗓️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے 2020 میں گرفتار ہونے والی تیونسی

کسی مائی کے لال میں ہمت ہے تو او آئی سی کانفرنس روک کردکھائے:وزیرداخلہ

🗓️ 19 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی مائی

طالبان کا مقابلہ کرنےکے بہانے امریکی فوج کے ہاتھوں بیس افغان عام شہری ہلاک

🗓️ 9 اگست 2021سچ خبریں:طالبان کے ساتھ مقابلہ کرنے کے بہانے امریکی دہشتگردوں نے افغانستان

اسرائیل کو نکالنے اور قیدیوں کو رہا کرنے میں ہمارے پاس کوئی سرخ لکیر نہیں: حماس

🗓️ 22 اگست 2022سچ خبریں:    فلسطینی تحریک حماس کے دفتر اسیران و شہداء کے

بنگلادیش میں خوفناک حادثہ، درجنوں افراد ہلاک ہوگئے

🗓️ 6 اپریل 2021ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلادیش میں جہاز اور کشتی کے مابین خوفناک تصادم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے