دنیا جان چکی ہے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط تھے۔ اسحاق ڈار

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بیجنگ کے ہوائی اڈے پر چین کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔ سرکاری نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ بیجنگ دورے سے پاکستان، چین کے مثالی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت نے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگائے، بھارت کا بے بنیاد الزامات کا کھیل بے نقاب ہو چکا ہے۔ نائب وزیرا عظم کا کہنا تھا کہ دنیا جان چکی ہے کہ دشمن ملک بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات غلط تھے۔

علاوہ ازیں چین روانگی سے قبل اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کی دعوت پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چین جارہا ہوں، جب دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ بیٹھتے ہیں تو تمام معاملات کو دیکھا جاتا ہے، پچھلے 3 ہفتے میں دوبار چینی وزیر خارجہ سے بات ہوئی۔

مشہور خبریں۔

خفیہ دستاویزات میرے گھر منتقل کرنا معمول تھا: ٹرمپ

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:  وائٹ ہاؤس کی برآمد شدہ دستاویزات کے کم از کم

اسرائیلی قیدیوں کو شرائط کے ساتھ رہا کیا جائے گا

?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ

چینی وزیر خارجہ کے منطقی سوال پر خاموش بریل نے کیا جواب دیا؟

?️ 22 فروری 2023سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کانفرنس میں جوزف بوریل کے

نیتن یاہو اسرائیل کو پہنچنے والی تباہی کے ذمہ دار 

?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Ha’aretz نے اپنے اداریے میں آج 8 اکتوبر بروز

وزیر خزانہ نے مہنگائی کی اصلی وجہ بتا دی

?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا صوبے میں اہم رلیف کا اعلان

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پشاور میں جدید

آئی ایم ایف کا شہباز حکومت سے ایک اور مطالبہ

?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کے سامنے ایک اور

یمن بحران کے سلسلہ میں امریکہ اور سعودی حکام کو ایک بار پھر ناکامی

?️ 5 مئی 2021سچ خبریں:عنقریب مکمل طور پر آزاد ہونے والےصوبہ مأرب میں صنعا افواج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے