دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ پاک نیوی

پاک نیوی

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان نیوی نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ دشمن کے کسی بھی مس ایڈونچر کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

پاکستان بحریہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارتی نیوی اگر پاکستان کی جانب میلی نگاہ سے بڑھے گی تو اسے بحیرہ عرب میں غرق کردیا جائے گا۔ پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے دشمن کو چاروں شانے چت کیا ہے اور وہ اپنے طیاروں کا ملبہ اپنے میڈیا کو دکھانے سے گریز کررہا ہے، اسی طرح افواج پاکستان کا دوسرا ونگ پاک بحریہ بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت نے سپر سانک کروز میزائل سے لیس اپنے جنگی جہاز پاکستان کی جانب روانہ کردیئے ہیں تاکہ کراچی کی بندرگاہ کو نشانہ بنایا جائے۔ اس بات کا بھی دعوی کیا گیا تھا کہ بھارت کی جانب سے طیارہ بردار جہاز، ڈیسٹرائیرز، فریگیٹس اور اینٹی آبدوز جہاز روانہ کئے گئے ہیں جو کہ پاکستانی ساحل سے تقریب تین سو سے چار سو میل کے فاصلے پر ہیں۔

ان میں سے بعض روس کے بنائے گئے براہموس میزائل سے لیس ہیں جو کہ تین سو کلوگرام وار ہیڈ کے ساتھ پانچ سو میل کے فاصلے سے ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کی تجارت کا تقریباً ساٹھ فیصد حصہ کراچی کی بندرگاہ سے ہوتا ہے اور یہ شہر ملک کی تجارت کیلئے شہ رگ تصور کیا جاتا ہے۔

مشہور خبریں۔

وہ پیغامات جو بحیرہ احمر سے دنیا کو بھیجے گئے

?️ 22 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کے اندر ہونے والی پیش رفت اور صیہونی حکومت کے

جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کا بحران

?️ 24 فروری 2026سچ خبریں:چین کے سفیر برائے تخفیف اسلحہ نے امریکہ کی جانب سے

پنجاب حکومت کا ’بے بنیاد الزامات‘ کے تناظر میں مفت آٹا اسکیم کا آڈٹ کر انے کا اعلان

?️ 7 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے

لبنان کے خلاف صیہونی حملے پر سعودی اخبار کی خوشی

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی حکومت کا سرکاری اخبار اور ترجمان، جو اسرائیل کے

دمشق کو تنہا کرنے کی امریکہ کی سازش ناکام ہو گئی: عطوان

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:گزشتہ چند سالوں کے دوران عرب ممالک نے شام پر پابندیاں

منظر عام پر آنے والی ویڈیو کا ایک حصہ درست ہے،اعظم سواتی

?️ 7 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے سینیٹر اعظم سواتی نے

مصری ذرایع: امریکی نمائندوں کا خیال ہے کہ حماس کو غیر مسلح کرنا ممکن نہیں ہے

?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: ایک سینیئر مصری ذریعے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے: ٹرمپ کا غزہ منصوبہ بدترین توہین ہے جو میں نے کبھی نہیں دیکھی

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے