?️
جلالپور پیروالا (سچ خبریں) دریائے چناب نے جلالپور پیروالا میں تباہی مچادی، سیلابی ریلے میں 100 سے زائد بستیاں ڈوب گئیں، پانی شہرکے بند تک پہنچ گیا جس کی وجہ سے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا اور شہر کو بچانے کے لیے وہاڑی پل بند کو توڑ دیا گیا، انخلا کے لیے مساجد سے اعلانات کیئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو اداروں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 2 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیاہے جبکہ مزید ایک ہزار لائف جیکٹس اور لائف رنگ پہنچا دیئے گئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں ہیلی کاپٹرز بھی حصہ لے رہے ہیں ، سیلابی پانی سے شہری بھی خوف کا شکار ہو گئے ہیں۔
چناب، راوی اور ستلج کے ریلوں سے دریائے سندھ بھی بپھرنے لگا ہے، چاچڑاں پراونچے درجے کا سیلاب ہے، بہاؤ 7 لاکھ 14 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیاہے، جس میں چند گھنٹوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
کوٹ مٹھن پراونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں 9 لاکھ کیوسک کا ریلہ چند گھنٹے میں گزرے گا جس سے درجنوں دیہات زیر آب آنے کا خدشہ ہے، انتظامیہ ہائی الرٹ پر ہے۔
ہیڈ پنجند پر پانی کے بہاؤ میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، 6 لاکھ 9 ہزار کیوسک سے کم ہو کر5 لاکھ 25 ہزار رہ گیا، علی پور کی درجنوں بستیاں پانی میں ڈوب چکی ہیں، دریائے چناب کی لیاقت پور میں بھی تباہی جاری ہے جہاں 35 دیہات متاثر ہوئے۔


مشہور خبریں۔
فرانسیسی صدر میکرون کا نیتن یاہو کو خط
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے خبردار کیا ہے کہ غزہ
اگست
سفارتکاری پر تاکید حلف برادری کے موقع پر ایرانی صدر کا اہم خطاب:سی این این
?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:سی این این نے ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی
اگست
الاقصیٰ طوفان پر اسماعیل ہنیہ کا تازہ ترین موقف
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا
جون
مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسماری مہم کو فوری طور پر روکا جائے، متاثرین کو معاوضہ دیاجائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 7 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ
فروری
صیہونیوں کی ترک وزیر خارجہ کی توہین
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ کے سفارتی دورہ کے باوجود مقبوضہ فلسطین پہنچنے
مئی
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں کو انتباہ
?️ 8 جون 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ کی پٹی میں مسجد الاقصی پر
جون
ہیگ کی عدالت غزہ کے بارے میں کب اپنا فیصلہ سنائے گی؟
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی حکومت نے جمعہ کے روز صیہونی حکومت
جنوری
انتخابات میں لیکوڈ اور نیتن یاہو کا زوال جاری ہے
?️ 18 اگست 2025سچ خبریں: اتوار کی شام چینل 12 کی طرف سے جاری کیے
اگست