دریاؤں کے بہاؤ میں بہتری، ارسا نے خریف کے پانی کی تقسیم کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے اور خریف 2025 کے بقیہ سیزن کے لیے متوقع دستیابی کو حتمی شکل دینے کے لیے پیر کو اپنی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق خریف کا سیزن یکم اپریل سے شروع ہوتا ہے اور صوبوں کے درمیان پانی کی دستیابی کے معیار اور تقسیم عام طور پر مارچ کے آخری ہفتے میں مشاورتی کمیٹی کے ذریعے پورے سیزن کے لیے طے کی جاتی ہے۔

لیکن پانی کی غیر معمولی قلت کو دیکھتے ہوئے، ارسا نے اپریل کے لیے صوبوں کو صرف پینے کے پانی مختص کیا تھا، جو عام طور پر فصلوں کی بوائی کے موسم کا پہلا مہینہ ہوتا ہے، صوبوں نے پانی کی 43 فیصد غیر معمولی قلت کی وجہ سے بوائی میں تاخیر کی تھی۔

ارسا کی مشاورتی کمیٹی نے 26 مارچ کو مئی کے پہلے ہفتے میں دوبارہ اجلاس کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے اور پانی کی متوقع دستیابی کے معیار کو حتمی شکل دی جاسکے اور سیزن کے لیے صوبائی پانی کے حصے کا تعین کیا جاسکے۔

اس کے بعد سے یہ کمی تقریباً 25 سے27 فیصد رہ گئی ہے جسے 5 مئی کو کمیٹی کی طرف سے حتمی طور پر منظور کیا جائے گا، منگلا اور تربیلا میں پانی کا ذخیرہ مزید بہتر ہو کر 1.762 ملین ایکڑ فٹ ہو گیا ہے جو 20 اپریل کو 1.3 ملین ایکڑ فٹ اور یکم اپریل کو تقریباً صفر تھا۔

ارسا نے چاروں صوبوں سے آبپاشی اور زراعت کے سیکرٹریز، واپڈا کے اراکین برائے پانی و بجلی، چیف انجینئرنگ ایڈوائزر اور فیڈرل فلڈ کمیشن کے چیئرمین سمیت ارسا کے تمام ممبران کو اہم اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

اتھارٹی نے پہلے ہی صوبائی پانی کے حصے میں اضافہ کر دیا ہے، جس سے کپاس کی بہتر بوائی کی امید پیدا ہوئی ہے، اس سے قبل خریف کی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا کیونکہ ارسا کی مشاورتی کمیٹی نے 26 مارچ کو پیش گوئی کی تھی کہ سیزن کے لیے 43 فیصد پانی کی کمی ہوگی۔

اس سے قبل کمیٹی نے 26 مارچ کو کم پانی مختص کرنے پر بالخصوص سندھ سمیت صوبوں کے دباؤ کا مقابلہ کیا تھا اور زیادہ سے زیادہ قلت کے حالات کے باوجود صوبوں کو ماہانہ پانی مختص کیا تھا۔

نتیجتاً صوبوں کو پانی کا کم سے کم حصہ دیا گیا، آبپاشی کے بجائے زیادہ تر پانی صرف پینے کے لیے کافی تھا، صوبے عام طور پر ہرممکن حد تک فصلوں کی بوائی میں تاخیر کرتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

امریکی کانگریس ٹرمپ انتظامیہ کے وینیزویلا پلان سے بے خبر

?️ 15 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی سابقہ انٹلیجنس کمیٹی کے چیئرمین مائیک ٹرنر

کیا غزہ کے بچوں کے قتل کا ساتھی افریقہ میں انسانی حقوق کے لیے پرجوش ہے؟

?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: جنوبی افریقہ میں جی20 سربراہی اجلاس کا بائیکاٹ سیاسی محرکات

فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کو تاریخ پرکھے گی اور اپنا فیصلہ دے گی، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تبصرہ

?️ 21 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا

ٹرمپ پر کسی کو اعتماد نہیں، مذاکرات کے دوران جنگ کردیتے ہیں۔ ملیحہ لودھی

?️ 10 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے

عراق مں ایک بار پھر امریکی قونصل خانے پر ڈرون حملہ کردیا گیا

?️ 27 جون 2021بغداد (سچ خبریں)  العالم کے نامہ نگار نے نے عراقی کردستان کے

ٹرمپ کا امریکی مظاہرین کو عجیب و غریب جواب

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے پورے امریکہ میں اپنے خلاف ہونے والے

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے اراکین کوڈی سیٹ کرنے کا معاملہ، پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری

?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے

وہ ایپ جسے اپنے موبائل میں انسٹال کر کے آپ بھی مفت میں کرپٹو کرنسی کی مائننگ کر سکتے ہیں

?️ 28 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) کرپٹو کی دنیا میں نئے نئے پراجیکٹس متعارف کرائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے