خیبر پختونخواہ ٹورازم اتھارٹی نمایاں ادارہ قرار، گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی (CTA) نے پاشا ایوارڈز 2025 میں پبلک سیکٹر کیٹیگری (ڈیجیٹل گورنمنٹ اینڈ سٹیزن سروسز) میں گولڈ ایوارڈ حاصل کر کے صوبے کو قومی سطح پر ڈیجیٹل سیاحت میں انقلابی اقدامات کی بدولت نمایاں مقام دلایا ہے۔صوبائی سیکرٹری سیاحت کے مطابق پاشا 2025 کے مقابلے میں ملک بھر سے 1,633 اداروں نے اپنی ڈیجیٹل ایپلیکیشنز اور پلیٹ فارمز پیش کیے۔

ان میں خیبر پختونخوا کی یہ کامیابی ’’پبلک سروس ٹرانسفارمیشن‘‘ کے میدان میں ایک درخشاں مثال بن کر سامنے آئی۔ اس کے ساتھ ہی نادرا کا ای سہولت اور خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ کا دستک ایپ رَنر اَپ قرار پائے، جو قومی سطح پر ڈیجیٹل جدت کے فروغ میں خیبر پختونخوا کے قائدانہ کردار کو مزید اجاگر کرتا ہے۔

اس تاریخی موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے عین مطابق تیار کردہ ٹورزم ڈیجیٹل پلیٹ فارم، جو خیبر پختونخوا انٹیگریٹڈ ٹورزم (KITE) پروجیکٹ کے تحت تیار کیے گئے 34 جدید ماڈیولز پر مشتمل ہے، نے ہمارے صوبے کو قومی منظرنامے پر ممتاز کر دیا ہے۔

یہ اعزاز صرف ایک ایوارڈ نہیں بلکہ اس وژن کی تصدیق ہے جس کے تحت خیبر پختونخوا نے ٹیکنالوجی کے ذریعے سیاحتی خدمات کو نئے سرے سے متعارف کراتے ہوئے نئے مواقع پیدا کیے اور عالمی اعتماد حاصل کیا۔ ڈاکٹرعبدالصمد نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈا پور کی بصیرت افروز قیادت میں صوبے کی سیاحتی حکمتِ عملی کو اس انداز میں ترتیب دیا جا رہا ہے کہ نہ صرف قومی سطح پر پذیرائی حاصل ہو بلکہ پاکستان بھر میں ڈیجیٹل ٹورزم ڈویلپمنٹ کے لیے ایک نیا معیار قائم ہو۔

کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئےانہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہماری ٹیم کی لگن، تخلیقی سوچ اور انتھک کوششوں کا عکاس ہے۔ یہ اعزاز خیبر پختونخوا کے عوام کا ہے اور اس خواب کی تعبیر ہے کہ ہم اپنے صوبے کو دنیا کا ایک نمایاں سیاحتی مرکز بنائیں۔ جدت کو اپنے اقدامات کے مرکز میں رکھتے ہوئے ہم پائیدار، ڈیجیٹل طور پر ترقی یافتہ اور ثقافتی اعتبار سے مالامال سیاحت کے فروغ کے لیے پرعزم ہیں۔ پاشا 2025 کا گولڈ ایوارڈ ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو نہ صرف خیبر پختونخوا کو ڈیجیٹل ٹورزم گورننس میں ایک رہنما کے طور پر تسلیم کرتا ہے بلکہ یہ عہد بھی دہراتا ہے کہ صوبہ اپنے ثقافت، ورثے اور ٹیکنالوجی کو یکجا کر کے ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکی شہر سولون میں پہلی مسجد کا افتتاح

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:امریکہ کے شیگرین اسلامک سنٹر نے اس ملک کی ریاست اوہائیو

ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا

?️ 9 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ

بھارتی حکام بوکھلاہٹ کا شکار، آکسیجن کی اپیل کرنے پر نوجوان کو گرفتار کرلیا

?️ 30 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں جہاں ایک طرف کورونا وائرس نے

پولیس فائرنگ سے طالب علم ہلاک، واقعے کی غیر جانبدارنہ تحقیقات کا حکم

?️ 9 مارچ 2021پیشاور{سچ خبریں}پشاور میں پولیس رائیڈر سکواڈ کی فائرنگ سے ایک طالب علم

جوزف عون کی صدارت کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا نقطہ نظر  

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے موجودہ لبنانی صدر جوزف

بی جے پی حکومت نے کشمیریوں کی شناخت ، جمہوری حقوق کو بری طرح مجروح کیا ہے، رمن بھلا

?️ 5 جولائی 2025جموں: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

زیلینسکی بدعنوانی کا شکار

?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:یوکرین کی فوج کے جنرلوں میں سے ایک سرگئی کریونوس نے

اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی خرید و فروخت پر پابندیاں بڑھادیں

?️ 16 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے ڈالر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے