خیبرپختونخوا کی کارکردگی بہتر ہے، آئی ایم ایف نے بھی تعریف کی، علی امین گنڈا پور

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی حکومت کی بہترین کارکردگی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بھی ہماری تعریف کی جب کہ صوبے میں امن وامان بہتر بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ سول نافرمانی تحریک کا اعلان انہوں نے نہیں بلکہ پارٹی نے کیا تاہم وفاقی حکومت اب بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔

 علی امین گنڈا پور  نے کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف لڑرہے ہیں اور قربانیاں بھی دے رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز اور عوام قربانیاں دے رہے ہیں، امن وامان کے لیے پولیس بھی فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی ہے۔

وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کو کنٹرول کرلیں گے تاہم امن وامان کنٹرول کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، صوبے کا نقصان ہورہا ہے اس لیے افغانستان سے مذاکرات کی بات کی تھی اور افغانستان سے مذاکرات کیے بغیرامن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی کارکردگی بہتر ہے، آئی ایم ایف نے بھی تعریف کی ہے، صوبے کے عوام کے مسائل حل کیے جارہے ہیں لیکن ہمیں وفاق سے صوبے کے پیسے لینے میں مشکلات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں کیسز کی وجہ سے عوامی مسائل میں تاخیر ہورہی ہے۔

مشہور خبریں۔

سرفراز بگٹی کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

🗓️ 18 دسمبر 2023تربت: (سچ خبریں) سابق نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پیپلز

ملکہ مر گئیں پر ان کے مخالفین کو آج بھی سزا دی جاری ہے،برطانوی انسانی حقوق!

🗓️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: برطانوی عدالت نے جمعرات کے روز سابق ملکہ الزبتھ دوم

صیہونی حکومت کی ایک بڑی ویب ہوسٹنگ کمپنی ہیک

🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ ہیکر گروپ "بلیک شیڈو” نے مقبوضہ

ریاض تہران کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں

🗓️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے فرانس

کوئٹہ میں ہوئے خود کش دھماکے پر بلوچستان گورنر کا ردعمل سامنے آگیا

🗓️ 5 ستمبر 2021بلوچستان(سچ خبریں) گورنر بلوچستان سید ظہور آغا نے سیکیورٹی حکام کو کوئٹہ

جمعتہ الوداع اور یوم القدس

🗓️ 29 اپریل 2022(سچ خبریں)امام خمینی(ر) نے 16 مرداد 1358 شمسی(7 اگست 1979) بمطابق 13

عبرانی میڈیا کے نقطہ نظر سے گانٹز اور اردن کے بادشاہ کے درمیان ملاقات

🗓️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:  میڈیا نے اس ملاقات کے دو دیگر مقاصد کا ذکر

اسرائیل کا این پی ٹی میں شامل نہ ہونا عالمی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ ہے:شام

🗓️ 22 ستمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ اور ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں شام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے