?️
لکی مروت: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے گُرگُری میں پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
ضلع پولیس کے ترجمان شوکت خان نے واقعے اور جانی نقصان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام شہید ہونے والے اہلکار کانسٹیبل تھے۔
ترجمان کے مطابق شہید پولیس اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل شاہد اقبال، سمیع اللہ، عارف، صفدر اور محمد ابرار کے نام سے ہوئی، جو پولیس موبائل کے ڈرائیور بھی تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع پر ضلع پولیس افسر سمیت پولیس کی بھاری نفری موجود ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
اگرچہ واقعے کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہو سکی، تاہم پولیس ترجمان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں حملے کا نشانہ بننے والی گاڑی کے جلے ہوئے ملبے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور شہید اہلکاروں کے لیے دعائیں کیں۔
وزیراعظم نے شہدا کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور اس مشکل وقت میں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے پولیس فورس کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صفِ اول کا کردار ادا کیا اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔
حکومتی عزم کو دہراتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہر صورت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
یہ واقعہ صوبے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے حملوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک پولیس اہلکار اور اس کا بھائی شہید ہو گئے تھے۔
اس سے قبل رواں ماہ لکی مروت میں پولیس موبائل کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہو گئے تھے۔ نومبر میں ہنگو میں ایک چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کے جواب میں کارروائی کے دوران تین پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔


مشہور خبریں۔
افغان حکومت کے عدم تعاون کی وجہ سے حالات یہاں تک پہنچے ہیں۔ خواجہ آصف
?️ 12 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اکتوبر
مصر اسرائیل گیس معاہدے کے سیاسی نتائج؛ قاہرہ کا بڑا غلط حساب
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: مصری حکومت صیہونی حکومت کے ساتھ گیس کے بڑے معاہدے
دسمبر
نیتن یاہو اپنے آپ کو بچانے کے لیے کس حد تک جا سکتا ہے؟
?️ 2 نومبر 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے ایک تقریر میں
نومبر
غزہ میں جنگ بندی کون نہیں ہونے دے رہا؟صیہونی اپوزیشن رہنما کی زبانی
?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے انکشاف کیا ہے
دسمبر
دنیا جہنم کے راستے پر گامزن:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل
?️ 12 نومبر 2022اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے مصر میں موسمیاتی اجلاس میں خبردار
نومبر
پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن و استحکام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ دفتر خارجہ
?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے
ستمبر
صیہونی حکومت خوف و ہراس کے عالم میں
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا کی صورتحال کے ماہر نے یہ بیان کرتے ہوئے
اپریل
غزہ جنگ کا فاتح کون ہے؟ حماس یا صیہونی؛صیہونی اخبار کا سروے
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار کے تازہ ترین سروے سے پتا چلتا ہے
مئی