خیبرپختونخوا کابینہ کا سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑا فیصلہ

علی امین گنڈاپور کابینہ

?️

پشاور (سچ خبریں) صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

پی ڈی ایم اے متاثرہ خاندانوں کو ’’فوڈ اسٹامپ‘‘ اسکیم کے تحت 15 ہزار روپے فراہم کرے گا، کابینہ نے پی ڈی ایم اے کو ابتدائی طور پر ایک ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے پولیس شہداء کے لواحقین اور زخمی اہلکاروں کیلئے 18 کروڑ 3 لاکھ روپے کے خصوصی پیکیج کی منظوری دی، مہمند میں باجوڑ ایئر ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید عملے کے لئے خصوصی شہداء پیکیج کی منظوری دی گئی۔

ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے موقع پر صوبے بھر میں سیرت کانفرنسز کے انعقاد کیلئے 6 کروڑ 23 لاکھ روپے گرانٹ منظور، کابینہ نے پشاور ہائی کورٹ کو ریلیز پالیسی سے استثنیٰ دینے اور ایس اے پی سسٹم تک مکمل رسائی کی منظوری دی۔

کابینہ نے سابق ایم پی اے شوکت یوسفزئی کے علاج معالجے کیلئے 2 کروڑ روپے مالی معاونت اور تحصیل برنگ، ضلع باجوڑ میں ریسکیو 1122 سٹیشن کے قیام کیلئے دو کنال اراضی منتقل کرنے کی منظوری دی۔

ضلع دیر لوئر میں کمبر بائی پاس روڈ (4.5 کلومیٹر) کی تعمیر کیلئے 1380.825 ملین روپے کے منصوبے کی منظوری، خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ 2014 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔

مشہور خبریں۔

پرامن جوہری پروگرام ایران کا حق ہے: گروسی

?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر

جو لوگ سیلاب پر سیاست کررہے ہیں ان سے عوام بخوبی آگاہ ہیں۔وزیر اعظم

?️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ

ملاکنڈ میں چار روزہ آپریشن میں 9 خوارج ہلاک اور 8 گرفتار کرلیے گئے، آئی ایس پی آر

?️ 20 جولائی 2025ملا کنڈ: (سچ خبریں) خیبرپختونخو اکے ضلع ملاکنڈ میں 16 تا 20

26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ: ہم نے کالے سانپ کے دانت توڑ دیے، اس کا زہر نکال دیا، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 20 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل

بائیڈن کی الٹی گنتی شروع

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو سے بات

وزیر دفاع خواجہ آصف کا بی بی سی کو انٹرویو

?️ 11 مئی 2022 اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے رواں سال نومبرسے پہلے نگران

لوور سے کون سے زیورات چرائے گئے؟

?️ 20 اکتوبر 2025لوور سے کون سے زیورات چرائے گئے؟ فرانس کے مشہور لوور میوزیم

روس کے خلاف عرب ممالک پر مغربی دباؤ

?️ 13 جون 2022سچ خبریں:   عرب لیگ کے سکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے