?️
پشاور (سچ خبریں) صوبائی کابینہ نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 20 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔
پی ڈی ایم اے متاثرہ خاندانوں کو ’’فوڈ اسٹامپ‘‘ اسکیم کے تحت 15 ہزار روپے فراہم کرے گا، کابینہ نے پی ڈی ایم اے کو ابتدائی طور پر ایک ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے پولیس شہداء کے لواحقین اور زخمی اہلکاروں کیلئے 18 کروڑ 3 لاکھ روپے کے خصوصی پیکیج کی منظوری دی، مہمند میں باجوڑ ایئر ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید عملے کے لئے خصوصی شہداء پیکیج کی منظوری دی گئی۔
ربیع الاول کے بابرکت مہینے کے موقع پر صوبے بھر میں سیرت کانفرنسز کے انعقاد کیلئے 6 کروڑ 23 لاکھ روپے گرانٹ منظور، کابینہ نے پشاور ہائی کورٹ کو ریلیز پالیسی سے استثنیٰ دینے اور ایس اے پی سسٹم تک مکمل رسائی کی منظوری دی۔
کابینہ نے سابق ایم پی اے شوکت یوسفزئی کے علاج معالجے کیلئے 2 کروڑ روپے مالی معاونت اور تحصیل برنگ، ضلع باجوڑ میں ریسکیو 1122 سٹیشن کے قیام کیلئے دو کنال اراضی منتقل کرنے کی منظوری دی۔
ضلع دیر لوئر میں کمبر بائی پاس روڈ (4.5 کلومیٹر) کی تعمیر کیلئے 1380.825 ملین روپے کے منصوبے کی منظوری، خیبر پختونخوا رائٹ ٹو پبلک سروس ایکٹ 2014 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ اور ایلون مسک کے درمیان کشیدگی میں شدت؛ وال اسٹریٹ جرنل کا انکشاف
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے خبر دی ہے کہ ایلون
جون
سی پیک منصوبے کا دوسرا مرحلہ، پاکستان کی چینی ورکرز کی سیکیورٹی کی یقین دہانی
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے 5 خصوصی صنعتی زونز کے آغاز
مارچ
ترکی میں 2026 اجرت کی شرح پر وسیع مایوسی
?️ 24 دسمبر 2025سچ خبریں: مزدور یونین کے نمائندوں نے 2026 کے لیے اجرت کی
دسمبر
پاکستان مینار پر ٹک ٹاکر خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا
?️ 18 اگست 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر کے
اگست
’سخت آفات‘ کے علاوہ سپلیمنٹری گرانٹس کے اجرا پر پابندی
?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران حکومت نے مالیاتی پالیسی کو مزید سخت کرتے
اگست
پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
?️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے
اگست
ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے
جولائی
ترکی کے انتخابات میں کمال قلیچدار اوغلو اردوغان کے حریف
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: ترکی میں ریپبلکن پیپلز پارٹی CHP کے پارلیمانی دھڑے
اگست