🗓️
ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) سابق رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی ایم رہنما کو درہ زندہ قبیلے کے قریب سے گرفتار کیا گیا، انہیں درابن پولیس نے حراست میں لیا۔
پی ٹی ایم رہنما کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ نجی کار میں کوئٹہ سے ڈیرہ اسمٰعیل خان جا رہے تھے۔
رابطہ کرنے پر ایس ایچ او درابن پولیس اسٹیشن نےپی ٹی ایم رہنما کی گرفتاری کی تردید کردی۔
تاہم ذرائع نے بتایا کہ سابق رکن قومی اسمبلی درابن پولیس کی تحویل میں ہیں۔
واضح رہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر اور اشتعال انگیز بیانات کے حوالے سے علی وزیر پر مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔
دریں اثنا، گرفتاری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پشتون تحفظ موومنٹ کے چیئرمین منظور پشتین نے کہا کہ علی وزیر، ڈیرہ اسمٰعیل خان پولیس کے تحویل میں ہیں مگر وہ ان کی گرفتاری سے انکار کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ان کے خلاف کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہے اور انہوں نے اپنے خلاف درج باقی ایف آئی آرز میں پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت بھی حاصل کی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے 20 اگست 2023 کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو گرفتار کیا تھا۔
20 اگست کو اسلام آباد پولیس نے بغیر اجازت جلسہ کرنے، کارسرکار میں مداخلت اور بغاوت و دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات میں گرفتار ایمان مزاری اور علی وزیر کو ڈیوٹی جج احتشام عالم کی عدالت میں پیش کیا تھا، جہاں ایمان مزاری اور علی وزیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔
22 اگست کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت، دھمکانے اور اشتعال پھیلانے کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں علی وزیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
28 اگست کو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بغاوت اور اشتعال پھیلانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی تھی۔
مشہور خبریں۔
اب اسرائیل فتح کی کوئی تصویر نہیں
🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:ان ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں ایسے جنگجو موجود ہیں
نومبر
لبنان میں ہمہ گیر جنگ پر مزاحمتی عناصر کا رد عمل
🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: الاہرام پولیٹیکل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے ایک مضمون میں
جولائی
صہیونی افسر پر فلسطینی قیدی کی لاتوں اور گھونسوں کی برسات
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ایک فلم شائع کی ہے جس میں ایک
فروری
بن سلمان خاشقجی کے قتل کے مقدمے سے محفوظ
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے ولی محمد بن سلمان کے وکلاء
اکتوبر
گزشتہ ماہ کے دوران فلسطینیوں کے خلاف 260 انتظامی وارنٹ گرفتاری جاری
🗓️ 3 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کے بورڈ نے اعلان
فروری
امریکہ اور اس کے عرب اتحادی یمنی فوج کا مقابلہ کیوں نہیں کر رہے؟
🗓️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی مگیزین نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک
دسمبر
مالدیپ میں بم دھماکا، موجودہ پارلیمنٹ کے اسپیکر اور سابق صدر زخمی ہوگئے
🗓️ 8 مئی 2021مالدیپ (سچ خبریں) مالدیپ میں ایک دھماکے کے نتیجے میں موجودہ پارلیمنٹ
مئی
کم عمر سپاہیوں کی بھرتی کا معاملہ، ترکی نے امریکی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے واشنگٹن پر منافقت کا الزام عائد کردیا
🗓️ 3 جولائی 2021انقرہ (سچ خبریں) امریکا کی جانب سے ایک رپورٹ شائع کی گئی
جولائی