خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی

?️

پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھی بات ہے کہ حکومت اور اپوزیشن نے مل کر سینیٹ الیکشن لڑا۔ ان کا کہنا ہے کہ سوات سانحہ ہوا لیکن کے پی حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی اقدامات کرنا ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق نوجوانوں کے لیے درست سمت کا تعین کرنا ہے، چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا کی پہچان انتہا پسندی سے نہیں کھیلوں اور سیاحت سے ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا سافٹ امیج نوجوانوں کی رہنمائی سے ہی اجاگر کیا جا سکتا ہے، نجی تنظیموں کی جانب سے نوجوانوں کے لیے اقدامات خوش آئند ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمیں عسکریت پسندی کا مقابلہ نوجوانوں اور سافٹ امیج سے کرنا ہے۔ ہمیں فیک نیوز کا خاتمہ کرنا ہے، ہمارے معاشرے پر فیک نیوز کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کیا صیہونی جنگی کابینہ تحلیل ہو جائے گی؟

?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکام کے درمیان

PDM کے نئے اعلانات کا مقصد سیاسی ماحول کو گرم رکھنا ہے

?️ 15 فروری 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب کے گورنر چودھری سرور کے مطابق اپوزیشن ناکام

حزب اللہ کہاں تک پہنچ سکتی ہے؟

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ حزب اللہ کا ڈرون

بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن، بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے

?️ 31 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن لئے

امریکی ایوان نمائندگان بھی یوکرینی عام شہریوں کے قتل عام میں شریک

?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین کو کلسٹر بم بھیجنے پر

امریکہ کے لیے عین الاسد کے خلاف ایران کے میزائلی آپریشن کے نتائج

?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:  جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد عراق میں امریکی

ٹرمپ کی ایران کے لیے کیا پالیسی ہوگی؟

?️ 25 نومبر 2024سچ خبریں:دونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی

الیکشن کے بعد تمام سیاسی جماعتیں مل کر رول آف گیم طے کریں، بلاول

?️ 3 فروری 2024جیکب آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے