?️
پشاور(سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے ان کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر میں 3 سال کا اضافہ کرنے کے اپنے فیصلے کو واپس لے لیا اس ترمیم کو واپس کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
مذکورہ معاملہ جولائی 2019 میں نافذ ہونے کے بعد سے عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس کی وجہ سے صوبائی حکومت کے لیے متعدد قانونی اور انتظامی مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔
ایک ویڈیو بریفنگ میں کے پی کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ سرکاری ملازمین کے قانون میں ترمیم کے ذریعے ریٹائرمنٹ کی عمر 63 سال سے 60 سال کردی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی ریٹائرمنٹ عمر یعنی 25 سال کی خدمت یا 55 سال کی عمر اپنی جگہ پر برقرار رہے گی۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ اس سے قبل صوبائی حکومت نے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھا کر 63 سال کردی تھی جسے بدقسمتی سے پشاور ہائی کورٹ نے مسترد کردیا۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت عظمی نے بعد میں اس معاملے میں صوبائی حکومت کے مؤقف کو برقرار رکھا۔
صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز سے تبادلہ خیال کے بعد معاملہ صوبائی کابینہ کے سامنے رکھا گیا جس نے پینشن کی عمر کو ابتدائی 60 سال سے تبدیل کرکے 63 سال کرنے کا فیصلہ کیا۔
تاہم تیمور سلیم جھگڑا نے کہا حکومت نے پینشن اصلاحات کا ایک پیکیج تیار کیا ہے جس کے کچھ حصوں پر فوری عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ مزید غور کے بعد دیگر کو بھی شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ابتدائی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ابتدائی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے عوامی پیسوں کی بربادی کے خلاف مدد ملے گی۔
علاوہ ازیں صوبائی وزیر نے کہا کہ انہوں نے پینشن نظام اور قواعد کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔صوبائی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کمیٹی جلد ہی اپنی سفارشات صوبائی کابینہ کے سامنے رکھے گی۔
دریں اثنا پشاور ہائیکورٹ (پی ایچ سی) کے بینچ نے خیبرپختونخوا سول سرونٹس (ترمیمی) ایکٹ 2019 کو چیلنج کرنے والی مختلف درخواستوں کی سماعت ملتوی کردی جس کے ذریعے ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے لیے قانون کی متعلقہ دفعات میں ترمیم کی گئی تھیں۔
جسٹس روح الامین خان اور جسٹس محمد نعیم انور پر مشتمل بینچ کو ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل (اے اے جی) کے ذریعے بتایا گیا کہ صوبائی حکومت نے اپنے پہلے فیصلے کو واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے اے جی نے مزید کہا کہ صوبائی کابینہ نے بھی اس فیصلے کو منظوری دے دی ہے اور آئندہ ہفتے اسمبلی میں مذکورہ ترامیم کو مسترد کرنے کا بل پیش کیا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان چاہتا ہے افغان مسئلے کا سیاسی حل نکلے
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف
جون
گورنر پنجاب کا اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف شدید ردعمل کا اظہار
?️ 12 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اسرائیلی دہشت گردی
مئی
اسرائیلی ریزرو فورسز کی نفسیاتی علاج کی درخواستوں میں 1,000 فیصد اضافہ
?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی ریزرو فورسز کے مینٹل ہیلتھ یونٹ کے
اگست
15 سالہ فلسطینی لڑکی کی شہادت طلبانہ کارروائی؛1 صیہونی زخمی
?️ 8 دسمبر 2021سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا نے بتایا کہ یروشلم میں 15 سالہ فلسطینی
دسمبر
پاکستان اور جرمنی امن، ترقی اور انسانی وقار کی مشترکہ اقدار کے حامل ہیں: مریم نواز
?️ 1 نومبر 2025 لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے
نومبر
چین سب سے بڑا ریاستی خطرہ:برطانوی وزیراعظم
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے چین کے خلاف معاندانہ موقف اپناتے ہوئے بیجنگ
نومبر
صیہونی فوج میں خودکشی کا بحران؛10 دن میں 4 واقعات
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجی اڈوں میں صرف 10
جولائی
جنگ بندی میں توسیع کی توقع نہیں ہے: یمنی نائب وزیر خارجہ
?️ 27 جون 2022سچ خبریں: یمن کے نائب وزیر خارجہ حسین العزی نے عارضی
جون