خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں آپریشن کی حامی نہیں، علی امین گنڈاپور کا پشاور میں جلسے سے خطاب

?️

پشاور: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ان کی حکومت صوبے میں کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کرتی۔

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ہم کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی اس کی حمایت کرتے ہیں، وفاقی حکومت سن لے، حکومت خیبرپختونخوا آپریشن یا لوگوں کے بے گھر ہونے کی حمایت نہیں کرتی۔‘

علی امین گنڈاپور نے ’وفاقی اداروں‘ پر زور دیا کہ وہ افغانستان سے بات کریں اور ملک میں دہشت گردی کے مسئلے کو حل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم جنگ نہیں چاہتے اور اس کے خلاف آواز بلند کریں گے۔‘

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور وقت کے ساتھ مؤقف تبدیل کرتے رہے ہیں۔

جولائی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور ان کی جماعت کی جانب سے باجوڑ میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی پر شدید تنقید کے بعد وزیر اعلیٰ نے بظاہر ’ٹارگٹڈ آپریشن‘ کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا تھا۔

یہ بیان اس ویڈیو پیغام کے بالکل برعکس تھا، جو انہوں نے ایک روز قبل پی ٹی آئی کی پارلیمانی میٹنگ کے بعد جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ باجوڑ ضلع میں عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی میں معصوم شہری شہید ہوئے، انہوں نے کہا تھا کہ ایسے آپریشن منفی اثرات ڈالتے ہیں اور عوام و فوج کے درمیان اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

اسی دوران، پی ٹی آئی فوجی کارروائیوں کی مخالفت کرتی رہی ہے۔

حالیہ دنوں میں منگل کو علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف مارٹر فائرنگ، ڈرون حملے اور جنگی طیاروں کا استعمال فوج کا آئینی حق ہے اور صوبائی حکومت اسے روک نہیں سکتی۔

گنڈاپور کا انصاف کا مطالبہ

آج کے جلسے میں وزیراعلیٰ نے عدلیہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ آئین کے مطابق انصاف فراہم کرے، انہوں نے کہا کہ ’عمران خان، ان کی اہلیہ اور عوام کو انصاف دیا جائے۔‘

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی جدوجہد برائے ’حقیقی آزادی‘ اس وقت تک جاری رہے گی، جب تک کامیابی حاصل نہیں ہو جاتی۔

فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنا کردار ادا کریں اور عمران خان کا مسئلہ حل کریں‘، جس طرح بانی پی ٹی آئی نے مئی کے بھارت سے تنازع کے دوران فوج کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنا کردار ادا کیا تھا۔

جلسے کے آغاز پر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے اعلان کیا کہ عمران خان کے ’ویڈیو پیغامات‘ جلسے میں دکھائے جائیں گے۔

بعدازاں، ایک ویڈیو چلائی گئی، جس میں عمران خان کا خطاب تھا، جو بظاہر کسی پرانے عوامی اجتماع کا تھا۔

پارٹی رہنما اعظم سواتی نے بھی جلسے سے خطاب کیا اور عہد کیا کہ وہ ’ظلم ’ سہتے رہیں گے جب تک عمران خان جیل سے رہا نہیں ہو جاتے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمران جلد جیل سے نکلیں گے اور ملک کو ترقی، خوشحالی اور امن کی جانب لے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق، پارٹی کارکنان اور حامی ملک بھر سے پشاور پہنچے تاکہ جلسے میں شریک ہو سکیں۔

ٹی وی چینلز نے جلسے کو براہ راست نشر نہیں کیا، لیکن پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کے ذریعے تقریب کو آن لائن نشر کیا۔

اس سے قبل پشاور چیف کیپیٹل پولیس افسر میاں سعید احمد کے دفتر سے جاری بیان میں جلسے سے متعلق سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کی تفصیلات بیان کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی انتظامات کے لیے ایک ہزار 451 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے اور جلسے کے مقام کے اردگرد عمارتوں کی چھتوں پر اسنائپر شوٹرز تعینات کیے جائیں گے۔

اسی طرح 508 ٹریفک اہلکار مختلف مقامات پر ٹریفک پلان کے تحت تعینات ہوں گے۔

جلسے سے قبل پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا، جن میں عمران خان کی بہن علیمہ خان اور پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر شامل تھے۔

اجتماع سے قبل، پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پشاور میں پارٹی کا جلسہ ملک بھر میں بدامنی، آئینی خلاف ورزیوں اور آزادی اظہار پر پابندیوں کے خلاف ایک مضبوط آواز اٹھائے گا۔

مشہور خبریں۔

ایران کے ساتھ جنگ کے اثرات: عالمی فضائی صنعت میں اخراجات کا بحران

?️ 7 جون 2026سچ خبریں: ہانگ کانگ سے شائع ہونے والے اخبار ساوتھ چاینا مورنگ

ویتنام کے صدر مستعفی

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: ویتنام کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ حکمران جماعت

مغربی ممالک اب بھی یوکرین جنگ کا خاتمہ نہیں چاہتے:ایک سروے

?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:امریکہ اور کئی مغربی یورپی ممالک میں ہونے والے ایک نئے

نئے معاہدے میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ شامل ہے: نیویارک ٹائمز

?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے تین ایرانی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ

امریکہ ترکی کا دوست ہے یا دشمن؟

?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:ایسے حالات میں جب ترکی ایک انتہائی اہم اور حساس انتخابات

ہم دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے ہیں:امریکی سینیٹر

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ایک امریکی سینیٹر نے ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سکیورٹی کے ایک

چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، دفتر خارجہ

?️ 14 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے چین

روس یوکرین کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے: زیلینسکی

?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے