خیبرپختونخوا: بارشوں، لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے حادثات میں 27 افراد جاں بحق، 38 زخمی

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں جاری بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والے حادثات میں اب تک 27 افرادجاں بحق جبکہ 38 افراد زخمی ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ 129 گھروں کو جزوی جبکہ 33 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پرمتاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا جارہا ہے، پی ڈی ایم اے کو جاں بحق افرادکے ورثا اور زخمیوں کو فوری طور پر امدادی چیکس مہیا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

وزیر اعلٰی نے متاثرہ افراد کو فوری طور پر ریلیف مہیا کرنے کی بھی ہدایت دی ہے، انہوں نے کہا کہ بند راستوں کو کھولنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، وزیر اعلی نے تمام متعلقہ اداروں، پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 کو بھی مکمل الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عوام کو بروقت ریلیف پہچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کی بارشوں سے ہونے والے حادثات سے متعلق رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارکھان میں گھر منہدم ہونے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد گوادر اور بارکھان میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے اور 1 شخص زخمی ہے، اس کے علاوہ گوادر، کیچ، واشک، خاران میں ریسکیو آپریشن جاری ہے اور 975 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ 227 مکانات منہدم ہوگئے ہیں اور 4 شاہراہوں اور ایک پل کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

باجوڑ میں شینکوٹ ڈاگ علاقے میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 1 شخص جاں بحق جبکہ 2خواتین زخمی ہوگئی ہے، ملبے تلے لاش اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ پولیس کے مطابق باجوڑ میں اب تک 6 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی گھر گرکر زمین بوس ہوگئے ہیں۔

شہر کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمال مغرب سے 16 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 28 فیصد ہے۔

شہرِ قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک، سرد اور مطلع صاف رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

مشہور خبریں۔

یمنی عوام کے ملین مارچ کا حتمی بیان

?️ 8 جون 2024سچ خبریں: لاکھوں یمنی عوام کے مارچ میں شریک افراد نے خطرناک کشیدگی

ارشد شریف کیس کے دو اہم ثبوت جائے وقوع سے غائب ہونے کا انکشاف

?️ 10 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) کینین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صحافی ارشد شریف

ڈالر کی کمی کی وجہ سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کو منافع باہر بھیجنے میں مشکلات کا سامنا

?️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان میں کام کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیوں کو

ہمیں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے: عراقی وزیر اعظم

?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے اس بات پر

سعودی اتحاد یمنی تیل اور گیس کی آمدنی کو لوٹ رہا ہے:انصاراللہ

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:یمنی انصاراللہ تحریک کی سیاسی کونسل کے سربراہ نے سعودی اتحاد

گیلنٹ کے خطرناک تبصرے

?️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو

امریکا کے نصف سے زائد عوام فلسطینی ریاست کے قیام کے حق میں

?️ 21 اگست 2025امریکا کے نصف سے زائد عوام فلسطینی ریاست کے قیام کے حق

پی ٹی آئی امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات الاٹ

?️ 14 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے