خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

?️

پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، نئی صوبائی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نئی خیبرپختونخوا اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کا اغاز سپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت ہوا، جہاں اسمبلی میں شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کے لیے دعا بھی کی گئی، جس کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھالیا، سپیکر مشتاق غنی نے اراکین اسمبلی سے حلف لیا۔

بتایا جارہا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی اسمبلی کا پہلا اجلاس تاخیر کا شکار ہوا، اسمبلی میں انتہائی رش کے باعث ممبران کو پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اسمبلی ہال میں 300 وزٹرز کی گنجائش ہے، 1800 سے زائد وزٹرز کو کارڈ جاری کیے گئے، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے اسمبلی ہال میں داخل ہونے کے لیے دھکم پیل کی گئی، اسمبلی میں نو منتخب ممبران کی آمد کے لیے گھنٹیاں بھی بجائی گئیں۔

معلوم ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نو منتخب ثوبیہ شاہد اسمبلی ہال پہنچی اور وہ گھڑی اٹھا کر اسمبلی فلور پر کھڑی ہوگئی، جس پر پی ٹی آئی کارکنوں نے ثوبیہ شاہد کے خلاف نعرہ بازی کی، پی ٹی آئی کارکنوں نے ثوبیہ شاہد پر کاغذ اورلوٹا پھینک دیا، ثوبیہ شاہد نے لوٹا بھی اٹھاکر گھڑی کے ساتھ لہرا دیا، ثوبیہ شاہد نے لوٹا وزیر اعلیٰ کی کرسی پر رکھ دیا، اسمبلی اسٹاف نے وزیراعلیٰ کی کرسی سے لوٹا ہٹا کر ثوبیہ شاہد کو منع کردیا، جس کے بعد ثوبیہ شاہد اپنی نشست پر براجمان ہوگئیں، خیبرپختونخوا اسمبلی میں کارکنوں کی جانب سے شور شرابا اور نعرے بازی بھی جاری رہی، جس پر سپیکر مشتاق غنی نے ہدایت کی کہ اسمبلی میں موجود لوگ خاموشی اختیار کریں۔

مشہور خبریں۔

امریکہ نے سعودی عرب کو 2.8 بلین ہتھیاروں کی فروخت کی اجازت دی

?️ 25 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کو 2.8 بلین ڈالر

کابینہ کی وزارت خوراک کو نگران دورحکومت میں درآمد گندم کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت

?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے نگران حکومت کے دور میں

آرمی چیف ریاستی اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے خواہاں

?️ 15 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مختلف ریاستی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، سانحہ گل پلازہ پر متفقہ قرارداد سمیت متعدد بلز منظور

?️ 23 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سانحہ گل پلازہ پر

نگران حکومت نے بینکوں سے قرض لینے کا ریکارڈ بنا دیا

?️ 6 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں موجود نگران

ایران امریکہ معاہدہ نیتن یاہو کی ذلت آمیز ناکامی ہے؛ صیہونی تجزیہ کاروں کا اعتراف

?️ 17 جون 2026سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کاروں اور سیاست دانوں نے ایران اور امریکہ کے

شمال مغربی شام میں الجولانی کے دہشتگرد گروہ کے حملوں میں کتنے شہری مارے گئے ہیں؟امریکہ کا اعتراف 

?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی نیشنل انٹیلیجنس ادارے (ODNI) کی سالانہ رپورٹ میں ایک

صیہونیوں سے دوستی میں بہت فائدہ ہے:سعودی عرب

?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ صیہونی حکومت کے ساتھ عرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے