?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا اسمبلی نے مارچ کے لیے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیا۔میڈیا کے مطابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک کھرب 59 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا۔
اس موقع پر رہنما پیپلزپارٹی احمد کنڈی نے بجٹ پیش کرنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ تشکیل نہیں ہوئی، بجٹ کیسے پیش کیا جارہا ہے؟
رہنما مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر عباد نے بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ حکومت نہیں ہوتا، پوری کابینہ حکومت کہلاتی ہے، ابھی کابینہ کے 2 اراکین کا اعلان کیا جائے، بجٹ کل پیش کریں۔
تاہم رہنما سنی اتحاد کونسل اکبر ایوب نے کہا کہ یہی روایت گزشتہ ہفتے پنجاب اسمبلی میں بھی قائم کی گئی تھی۔
رکن اسمبلی مشتاق احمد غنی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں ہمارے ساتھ بدترین زیادتی کی گئی، ہمارے اوپر بدترین وقت گزرا، دنیا کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ایک لیڈر جیل میں ہو اور پارٹی پر ظلم و جبر ہورہا ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواتین پر بھی ظلم کے پہاڑ توڑے گئے، ہم مخصوص نشستیں اپوزیشن کو دینے نہیں دیں گے، ہم ایوان میں اور الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گے۔
اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ مخصوص نشستوں کا معاملہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے، اس لیے زیادہ بحث نہیں کرسکتے۔
بعدازاں خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔


مشہور خبریں۔
یحییٰ سنور کا فلسطینی قوم اور دنیا کی اقوام کے نام اہم پیغام
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے رہنما اسامہ حمدان نے
ستمبر
شام پر قابض دہشتگردوں کے امریکہ کے ساتھ تعلقات؛امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی حکومت کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک
دسمبر
اگر میں صدر ہوتا تو ایک ہفتے کے اندر ایران سے راضی ہوجاتا: ٹرمپ
?️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کو واشنگٹن ٹاؤن شپ،
اپریل
ایچ ایم ڈی اور لاوا کا ٹی وی چلانے والے فونز پیش کرنے کا اعلان
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی فن لینڈ کی کمپنی ایچ ایم
مئی
باغیوں کی باغیوں کی امداد طلب
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر میں بغاوت کے منصوبہ سازوں کی جانب سے تشکیل
اگست
کیا صیہونی برّی فوج بالکل ناکارہ ہو چکی ہے؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:گذشتہ بدھ کی شام صیہونی حکومت کی فوج نے 17 سال
جون
سندھ حکومت کے پاس بتانے کو کچھ ہے نہ دکھانے کو۔ عظمی بخاری
?️ 8 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے میئر کراچی مرتضی
جون
فرانس کے سفیر کو نکالنا ملک کیلئے نقصان کا باعث ہے
?️ 30 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث
اکتوبر