?️
پشاور: (سچ خبریں) سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے جوکہ شام 4 بجے تک جاری رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
’ڈان نیوز‘ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے، پولنگ عملہ بھی موجود تھا تاہم اسمبلی میں مقررکردہ وقت (9 بجے) سینیٹ انتخابات شروع نہ ہوسکے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے معاملے پر اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرادی تھی۔
درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمیشنر کے پاس جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرلیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی صوبائی اسمبلی پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ارکان سے مشاورت کی۔
دریں اثنا صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن کا عملہ سامان سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی سے روانہ ہوگیا۔
بعدازاں الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرسربراہی 5 رکنی الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس پر تمام اراکین کے دستخط بھی ہیں۔
تحریری حکم نامہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 اور الیکشن ایکٹ کے تحت امیدواروں سے حلف نہ لیے جانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔
حکم نامہ کے مطابق نو منتخب ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلف تک انتخابات روک دیے گئے ہیں۔
تحریری فیصلے میں واضح کیا گیا ہے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں نے حلف کے لیے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے رابطہ کیا، اس کے باوجود اسپیکر صوبائی اسمبلی نے حلف سے متعلق انتظامات نہ کیے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کے حلف سے مشروط کیے تھے۔


مشہور خبریں۔
ایرانی میزائلوں پر صیہونی حکومت کا میڈیا تنازع
?️ 26 دسمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے دورہ امریکہ کے
دسمبر
اسرائیلی جاسوسی کا ایک بڑا اسکینڈل
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: موساد کی اطالوی شخصیات کی جاسوسی کے بارے میں اخبار
نومبر
ہیروشیما کے جرم پر امریکی تکبر ابھی بھی باقی
?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر کے مطابق امریکی صدر
مئی
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 29 فیصد اضافہ
?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی
دسمبر
اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات فلسطین کی قیمت پر نہیں:ترکی
?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ خطے کے کچھ ممالک کی طرح
فروری
وزیر اعظم پھر عوام سے فون پر بات کریں گے
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر
مئی
حماس نے اسرائیل کو مکمل طور پر چکما دیا
?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ حماس نے 7
دسمبر
سرکاری ملازمین کی جانب سے یومیہ الاؤنس کا غلط استعمال روکنے کے لیے وزارت خزانہ کا اہم اقدام
?️ 21 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ٹیکس دہندگان کی قیمتی رقم سے سرکاری ملازمین
اکتوبر