🗓️
پشاور: (سچ خبریں) کے پی کے حکومت نے دہشتگردی کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی کیلئے صوبائی ایکشن پلان تیار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی کیلئے صوبائی ایکشن پلان کو حتمی شکل دی گئی، ایکشن پلان میں 18 مختلف موضوعات پر مجموعی طور پر 84 اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جن پرعملدرآمد کیلئے تمام متعلقہ صوبائی محکموں اور وفاقی اداروں کو ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ ایکشن پلان کے تحت ریاستی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، دہشتگردوں کو سزائیں دینے کیلئے ریاستی اداروں کی استعداد کو عملی طور پر نمایاں کیا جائے گا، سکیورٹی اور ڈویلپمنٹ سے متعلق امور میں عوامی رائے کو شامل کیا جائے گا، دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف منظم کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔
بتایا جارہا ہے کہ ایکشن پلان کے تحت پولیس میں بھرتیوں، ٹریننگ، اسلحے اور آلات کی خریداری کا پلان ترتیب دیا جائے گا، دہشت گردوں اور ان کے سہولتکاروں کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے گی، دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت انضباطی کارروائیاں کی جائیں گی، سول انتظامیہ کو دہشت گردی کے خلاف لیڈ رول دیا جائے گا، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی استعداد کارمیں فاسٹ ٹریک بنیادوں پر اضافہ کیا جائے گا۔
دوسری طرف پشاور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ملزم کو 13 سال قید کی سزا سنا دی، عدالت کی جانب سے ملزم خان محمد کو ڈھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی، اس حوالے سے اے ٹی سی نے اپنے حکم میں کہا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر ملزم کو مزید 15 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ شام کا تیل لوٹنے والا قزاق:چین
🗓️ 22 جولائی 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی حکومت جلد
جولائی
بھارت کی جمہوریت پر سوالیہ نشان
🗓️ 5 اگست 2024سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت
اگست
بائیڈن کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کی صورت میں ڈیموکریٹ امیدوار
🗓️ 30 جولائی 2022سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا ہے کہ اگر بائیڈن
جولائی
یمنیوں کا سعودی حکام کے نام اہم پیغام
🗓️ 15 مئی 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے اس بات پر
مئی
نسل پرستی جیت گئی انصاف ہار گیا
🗓️ 14 فروری 2021سچ خبریں:متعدد امریکی ماہرین اور ممتاز شخصیات نے سینیٹ میں سابق امریکی
فروری
اقتصادی سرگرمیوں کی آڑ میں جاسوسی؛ بحرین کو صیہونیوں سے سمجھوتہ کرنے صلہ
🗓️ 16 فروری 2022سچ خبریں:بحرینی اپوزیشن کے ایک رہنما نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت
فروری
کیا قطر بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرتا ہے ؟
🗓️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں: قطر میں طالبان حکومت کے سیاسی دفتر کے سربراہ سہیل
دسمبر
سویڈن کے خلاف عالم اسلام کے تعزیری اقدامات
🗓️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:سالوان مومیکا کی طرف سے سویڈش پولیس کے مکمل تعاون اور
جولائی