?️
پشاور (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 27سالہ کیپٹن سکندر شہید اور کالعدم ٹی ٹی پی کاکمانڈر ہلاک ہوگیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور بارود بر آمد کیا گیا ہے، سیکیورٹی فورسز نے حالیہ دنوں میں کاروائیاں تیز کر دی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ٹانک میں آپریشن کیا۔فورسز کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر خوازہ دین عرف شیر خان ہلاک ہوگیا، جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 27 سالہ کیپٹن سکندر شہید ہوگئے، جن کا تعلق پاکپتن سے تھا۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حالیہ دنوں مین دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے 4 کمانڈروں سمیت 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ ‘ہلاک ہونے والے تمام دہشت گرد آئی ای ڈیز (امپروائزڈ ایکسپلوسیو ڈیوائسز) کی تنصیب، کارروائیاں کرنے اور معصوم شہریوں کو ہدف بنا کر قتل کرنے میں متحرک تھے’۔
کارروائی کے حوالے سے کہا گیا کہ ‘یہ دہشت ضلع جنوبی وزیرستان کے اندر مزید دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے’۔26 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے صوبہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کارروائی کے دوران داعش کے کمانڈر کو ہلاک کردیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی تھی اور آپریشن کے دوران داعش کے کمانڈر کو ہلاک کردیا جس کی شناخت ممتاز احمد عرف پہلوان کے نام سے ہوئی۔
مشہور خبریں۔
یمن نے امریکی آئزن ہاور طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اس جمعہ کو
جون
قدیم ترین مردہ کہکشاں کے بارے میں نئے انکشافات
?️ 21 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) یونیورسٹی آف کیمبرج کے کاولی انسٹی ٹیوٹ آف
اپریل
سعودی شہریوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے خبر رساں ذرائع نے گزشتہ دنوں اس ملک
اکتوبر
فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 14 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کو تنقید
نومبر
امریکہ کا غیر فعال ردعمل
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں:ایسوسی ایٹڈ پریس اور وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے
اگست
لاہور ہائیکورٹ: پنجاب کے نئے ڈویژن، ضلع، 7 تحصیلوں کی معطلی پر عمل درآمد روک دیا گیا
?️ 21 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے نئے ڈویژن، ضلع اور
فروری
حسین عبداللہ سلامہ شام کی عبوری حکومت میں انٹیلیجنس سربراہ مقرر
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے سربراہ محمو جولانی نے
مئی
اردن کے سابق ولی عہد گرفتار
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ کو 20 دیگر افراد کے
اپریل