خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی، صوبائی حکومت کی جانب سے پنجاب کے کسانوں کو فی من گندم کے 3900 روپے ادا کیے جائیں گے۔

خیبرپختونخواہ حکومت نے پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری کا آغاز کردیا۔ڈائریکٹر محکمہ خوراک یاسر حسن کے مطابق پنجاب کے کاشت کاروں سے گندم کی خریداری شروع کردی ہے اور پنجاب کے کاشتکاروں کیلئے خیر مقدمی بینرآویزاں کردیے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ خوراک نے بتایا کہ 3900 روپے فی من گندم خریدی جارہی ہے جبکہ 30 جون تک پنجاب کی کاشتکاروں سے 2 لاکھ 86 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور مقامی کاشتکاروں سے بھی14 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو  نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر کیا ہے اس سلسلے میں مقامی کاشتکاروں سے گندم خریداری جاری ہے جبکہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے کاشتکاروں سے بھی گندم خریداری شروع کی گئی ہے، کاشتکاروں سے 3900 روپے 40 کلو گرام کے حساب سے گندم خریدی جا رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے گندم خریداری کے حوالے سے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کاشتکاروں کیلئے آنلائن ایپ متعارف کرایا ہے،گندم کے معیار اور نمی کا تناسب جانچنے کے لئے ڈیجیٹل میٹر کا استعمال بھی کیا جاتا ہے۔ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ گندم خریداری کے عمل میں شفافیت برقرار رکھنے کے لئے تمام خریداری مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں، گندم خریداری کے حوالے تازہ ترین معلومات محکمہ خوراک کے سماجی رابطے کے ویب سائٹ کے آفیشل پیج سے روزانہ فراہم کی جا رہی ہیں۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں کرپشن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا یہی وجہ ہے کہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مبینہ خوردبرد کے الزام میں تین افسران کو معطل بھی کردیا ہے۔ظاہر شاہ طورو کا مزید کہنا تھا کہ اب تک تمام خریداری مراکز میں 20 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کی گئی ہے، حکومت خیبرپختونخوا نے مقامی اور پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم خریداری کا فیصلہ کسانوں کے بہتر مفاد میں کیا ہے کیونکہ خوشحال کسان خوشحال ملک کی ضمانت ہے۔

انھوں نے واضح کیا کہ حکومت خیبرپختونخوا کے پاس امپورٹڈ گندم کا آپشن بھی تھا اس لئے پنجاب حکومت احسان نہ جتائے، پنجاب حکومت نے اربوں روپے کی گندم درآمد کرکے پنجاب کے کسانوں کی سال بھر کی محنت کو ضائع کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل 1000 روزہ جنگ میں کسی کامیابی سے محروم رہا، مکمل ناکامی کا اعتراف

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کے تجزیہ کاروں اور میڈیا نے اعتراف کیا

ہم کسی کی کالونی بن کر نہیں رہیں گے: وینزویلا کے وزیر تیل

?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: دلسی روڈریگز، وائس صدر اور ونزویلا کے وزیر تیل نے ایک

اس سال حج کے دوران شرح اموات میں غیر معمولی اضافہ؛وجوہات؟

?️ 23 جون 2024سچ خبریں: سعودی عرب میں اس سال حج کے دوران سینکڑوں افراد

یوکرین مذاکرات کا تسلسل ایران میں ہونے والی پیش رفت سے منسلک ہے: روسی اہلکار

?️ 3 جون 2026 سچ خبریں:ایک روسی مقام جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا،

اسرائیل کا فلسطینی اتھارٹی کی لاکھوں ڈالر کی امداد دینے سے انکار

?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:اسرائیلی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پچھلے سال

انگریزی اخبار: یمنی حملوں کو روکنے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے

?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: انگریزی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف نے اپنی ایک رپورٹ میں

ایران کے خلاف جنگ کا روزانہ منظرنامہ

?️ 24 اپریل 2026 سچ خبریں:امریکہ اور صہیونی حکومت کی طرف سے ایران کے خلاف

سعودی کابینہ میں تبدیلیاں

?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایک حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے