?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بارشوں اور فلش فلڈ سے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق مختلف حادثات میں 323 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اس کے علاوہ 156 افراد زخمی بھی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کے مطابق جاں بحق افراد میں 273 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 336 گھر وں کو نقصان پہنچا، 230 گھروں کو جزوی اور 106 گھر مکمل منہدم ہوئے، ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر 209 افراد جاں بحق ہوئے۔
حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے،آج سے 19 اگست کے دوران شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ متاثرہ اضلاع کو 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی فراہمی مکمل ہوچکی ہے ،متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو اب تک امدادی فنڈ کی مد میں 800 ملین روپے جاری ہوئے۔
سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر کی انتظامیہ کو بھی 500 ملین روپے امدادی فنڈ جاری کئے گئے ہیں،متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مشہور خبریں۔
انصاراللہ کے بارے میں امارات کی امریکہ سے درخواست
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان
جنوری
ٹرمپ کے گھر سے برآمد ہونے والی اشیا ء
?️ 3 ستمبر 2022سچ خبریں: حال ہی میں جاری ہونے والی عدالتی دستاویزات سے پتہ
ستمبر
کیا بائیڈن روس کے لیے بہتر ہیں؟
?️ 25 فروری 2024سچ خبریں:روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز امریکی صدر جو
فروری
عراق کی ایٹمی تنصیبات میں صیہونیوں کی تخریب کاری
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:موساد کے ایک سابق انٹیلی جنس عہدیدار نے پہلی بار انکشاف
جنوری
امریکی عوام کی اکثریت ٹرمپ کے بارے میں کیا کہتی ہے؟
?️ 7 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں کیے جانے والے ایک نئے سروے کے نتائج
اگست
سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا
?️ 13 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ بار نے وفاقی بجٹ کو عوام
جون
اسرائیل کو تاریخ کی بدترین سماجی دو قطبی صورتحال کا سامنا
?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم اخبار نے ایک سروے کے نتائج شائع کیے
فروری
وائٹ ہاؤس کو روس کے آپریشن ووسٹوک میں ہندوستان کی شرکت پر تشویش
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے منگل کی رات کہا کہ
اگست