?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے.
سیلاب کی تباہ کاریاں پوری دنیا کے سامنے ہیں، بچوں کی خوراک تیار کرنے والے اداروں اور کمپنیوں سے اپیل ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک عطیہ کریں، قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، عالمی رہنمائوں کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور پاکستان کی معاشی مشکلات سے آگاہ کر رہا ہوں۔
وزیراعظم، جو اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک میں ہیں، نے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے گزشتہ رات آن لائن اجلاس میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے، سیلاب سے پاکستان بھر میں تباہی ہوئی ہے، صوبائی حکومت، انتظامیہ، سرکاری افسران اور افواج پاکستان نے سیلاب کے بعد جو کاوشیں اور کارروائیاں کی ہیں، عوام کی نظر میں ان کی عزت ہے اور اللہ تعالیٰ اس محنت کا صلہ عطا فرمائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ انہیں اجلاس میں معلوم ہوا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔ پاکستان کے مخیر اداروں بالخصوص بچوں کی خوراک تیار کرنے والی مقامی کمپنیوں (فوڈ مینوفیکچررز) سے اپیل کی متاثرہ علاقوں میں بچوں کی خوراک عطیہ کریں اور این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز اور افواج پاکستان کے ذریعے لاکھوں بچوں تک یہ خوراک پہنچائیں۔
انہوں نے دین و دنیا کی بھلائی کے لئے سیلاب متاثرین کے لئے عطیات دینے والے افراد اور اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین بالخوص بچوں اور ان کے والدین عطیات دینے والوں کے لئے دعائیں کریں گے اور یہ اللہ تعالیٰ کے رضا کے حصول کا ذریعہ ہو گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس وقت پاکستان اپنی تاریخ کے مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے، سیلاب کی تباہ کاریاں پوری دنیا کے سامنے ہیں۔ انہوں نے دورے کے دوران عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور اس کے نتیجہ میں پاکستان کی مالی اور معاشی مشکلات سے آگاہ کیا ہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ سے دعا کرنی چاہیے کہ ہماری محنت میں برکت ڈالے، ہمارے مسائل کا خاتمہ کرے، پاکستان کو ایک عظیم خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنائے اور ہماری مصیبتیں ختم فرمائے۔


مشہور خبریں۔
کشمیریوں کو نماز جمعہ سے روکنا مسلمانوں کے تئیں مودی حکومت کے گہرے تعصب کی عکاسی کرتا ہے، حریت کانفرنس
?️ 6 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
اپریل
پورے اسرائیل نے حسن نصراللہ کی تقریر کو سنا
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ اور صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے بارے میں لبنان
نومبر
جماعت اسلامی کا کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
?️ 18 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کراچی
اکتوبر
امریکی شہریوں کو حراست میں لینے والے ممالک کو سزا دینے کا ٹرمپ کا حکم
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا
ستمبر
مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان کا شدید ردعمل
?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان نے
اکتوبر
یمن کی سعودی عرب کو دھمکی
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سکریٹری نے سعودی اتحاد کو
مئی
پاکستان نے افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کر لیا
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار
ستمبر
طالبان نے افغانستان میں نام نہاد اسلامی نظام قائم نہ ہونے پر ملک بھر میں تباہی مچانے کی دھمکی دے دی
?️ 21 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان میں نام نہاد اسلامی نظام قائم
جون