خودکش حملہ آور نے ٹیکسی ہائر کی، سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آج صبح اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکا ہوا۔ اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ 4 اہلکار زخمی اور دو شہری بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیو کی تلاشی لی جس دوران دھماکا ہو گیا۔دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہو۔

اسلام آباد سیکٹر آئی ٹین میں خودکش دھماکے کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں ہونے والا دھماکا خودکش تھا،خودکش حملہ آور نے ٹیکسی ہائر کی تھی۔گاڑی میں بارودی مواد موجود نہیں تھا۔اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین فور میں حملہ آور نے خودکش جیکٹ سے دھماکا کیا۔

خودکش جیکٹ میں تقریبا 12 سے 15 کلو بارودی مواد موجود تھا۔خودکش دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح سوا 10 بجے مشکوک گاڑی آرہی تھی جس میں خاتون سمیت 2 افراد سوارتھے،پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

ایگل اسکواڈ نے گاڑی کو تلاشی کیلئے روکا تھا،دوران تلاشی لمبے بالوں والے شخص نے گاڑی میں جا کر دھماکہ کر دیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سہیل ظفر چٹھہ نے بتایا کہ گاڑی کو مشکوک سمجھ کر روکا گیا تھا،تفتیش کے بعد مزید تفصیلات شیئر کریں گے،گاڑی کے اندر ایک مرد اور ایک خاتون موجود تھی۔ اہلکاروں کے روکنے پر وہ شخص پوری طرح گاڑی میں نہیں بیٹھا تھا۔ خود کش بمبار کے اعضاء اور گاڑی کے پارٹس تحویل میں لے گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

طالبان حکومت کو تسلیم کرلو؛طالبان وزیر اعظم کی اسلامی ممالک سے اپیل

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے وزیر اعظم ملاحسن اخوندزادہ نے ایک پریس کانفرانس میں

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 7 ٹھکانوں کو منہدم کیا

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ تحریک نے اس جمعہ کو الگ الگ

ایلان ماسک نے ٹرمپ کی ٹویٹر پر واپسی سے اتفاق کیا

?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: سوشل نیٹ ورک ٹوئٹر کے نئے مالک ایلان ماسک نے

غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں کی تباہ کن صورتحال 

?️ 12 جولائی 2025سچ خبریں: شفا کلینک کے ڈائریکٹر محمد ابوسلمیہ نے زور دے کر

فلسطینی قوم نئی اسرائیلی حکومت کا بھی پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کرے گی: محمد اشتیہ

?️ 15 جون 2021رام اللہ (سچ خبریں) فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے نو منتخب اسرائیلی

امریکی قومی سلامتی دستاویز کیا ظاہر کرتی ہے؛ تسلط کے زوال کا ایک نیا عکس

?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ کی 2025 کی قومی سلامتی کی دستاویز، جو

کیا پی ٹی آئی کے قاعدین بھی پارٹی کے بانی کی رہائی نہیں چاہتے؟

?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا

غزہ کے ہسپتالوں کی صورتحال؛اقوام متحدہ کی زبانی

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے