خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی سرفہرست ہے: شیخ رشید

وزیر داخلہ کی صحافی اطہر متین کے قتل کی شدید مذمت

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے راولپنڈی میں تعلیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے  کہ خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی سرفہرست ہے، راولپنڈی میں جہاں بھی ضرورت محسوس کی وہاں کالج بنوایا،  اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے۔

راولپنڈی میں ویمن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی سرفہرست ہے، راولپنڈی میں جہاں بھی خالی پلاٹ نظر آیا اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں کالج بنوایا۔

ان کا کہنا تھا راولپنڈی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا کیونکہ یہاں کی بیٹی پڑھی لکھی ہے، راولپنڈی شہر میں ایک رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے سی ایس ایس کیا۔انہوں نے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے کا دسمبر میں افتتاح کرنے جا رہے ہیں، نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کے بعد سیاست کو خیر باد کہیں گے اور کسی اور کو موقع دیں گے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے، الیکشن کے قریب ن لیگ میں نئی صف بندی ہو گی، اب ن لیگ کے تین گروپس دیکھ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑے حساس اور پیچیدہ وقت سے گزر رہا ہے، پاکستانی سیاست کے 120 دن اہم ہیں، سیاستدان مغرب کی طرف دیکھ رہا ہے لیکن سیاست مشرق سے طلوع ہو رہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کورونا کو بہتر طریقے سے ہینڈل کیا، افغانستان کو بھی بہتر طریقے سے ہینڈل کریں گے اور عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر بھی قابو پالیں گے۔

مشہور خبریں۔

کراچی میں پریس کلب کے سامنے فلسطین کی حمایت احجاجی مظاہرہ

?️ 20 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے عوام

امریکہ کی زلنسکی کو آخری وارننگ 

?️ 21 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کو ایک آخری وارننگ

نیتن یاہو کی تل ابیب میں بھی  نیندیں حرام

?️ 31 دسمبر 2023سچ خبریں: تل ابیب میں ہزاروں افراد نے صیہونی وزیراعظم کے استعفے

صیہونی حکومت اور حزب اللہ کو غیرمسلح کرنے کا منصوبہ

?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار نے ایک مضمون میں لبنانی مزاحمت کو غیرمسلح

امریکہ کے خلاف لبنانی حکومت کے موقف پر شیخ نعیم کی فیصلہ کن تقریر کے اثرات

?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی حکام کے ساتھ امریکی ایلچی کی ملاقات کے ماحول

امریکی نوجوان نسل اپنے اسرائیل نواز والدین کے برعکس فلسطینیوں کے حامی کیوں ہے؟

?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیل اور حماس کے درمیان دو ماہ سے زیادہ کی

قوم کو اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر ہے، صدر مملکت کا یومِ بحریہ پر پیغام

?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک بحریہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے