🗓️
راولپنڈی (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدنے راولپنڈی میں تعلیم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہ خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی سرفہرست ہے، راولپنڈی میں جہاں بھی ضرورت محسوس کی وہاں کالج بنوایا، اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے۔
راولپنڈی میں ویمن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا خواتین کی تعلیم میں راولپنڈی سرفہرست ہے، راولپنڈی میں جہاں بھی خالی پلاٹ نظر آیا اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی وہاں کالج بنوایا۔
ان کا کہنا تھا راولپنڈی کو کوئی شکست نہیں دے سکتا کیونکہ یہاں کی بیٹی پڑھی لکھی ہے، راولپنڈی شہر میں ایک رکشہ ڈرائیور کی بیٹی نے سی ایس ایس کیا۔انہوں نے کہا کہ نالہ لئی ایکسپریس وے کا دسمبر میں افتتاح کرنے جا رہے ہیں، نالہ لئی ایکسپریس وے منصوبے کے بعد سیاست کو خیر باد کہیں گے اور کسی اور کو موقع دیں گے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے، الیکشن کے قریب ن لیگ میں نئی صف بندی ہو گی، اب ن لیگ کے تین گروپس دیکھ رہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بڑے حساس اور پیچیدہ وقت سے گزر رہا ہے، پاکستانی سیاست کے 120 دن اہم ہیں، سیاستدان مغرب کی طرف دیکھ رہا ہے لیکن سیاست مشرق سے طلوع ہو رہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کورونا کو بہتر طریقے سے ہینڈل کیا، افغانستان کو بھی بہتر طریقے سے ہینڈل کریں گے اور عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر بھی قابو پالیں گے۔
مشہور خبریں۔
لاپتا افراد بازیابی کیس، نگران وزیراعظم آئندہ سماعت پر طلب
🗓️ 13 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی
فروری
واگنر کے یوکرین داخلے پر پابندی
🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے دعویٰ کیا کہ روس میں جو
جولائی
شمالی شام میں الجولانی کے خلاف مزدوروں کا شدید احتجاج
🗓️ 3 مارچ 2025 سچ خبریں:شمالی شام کے مختلف علاقوں میں الجولانی کے زیر تسلط
مارچ
فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں اسرائیلی ڈرون سرنگوں
🗓️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی فورسز نے نابلس میں صہیونی فوج کے ایک ڈرون
ستمبر
اسرائیل فلسطینی پناہ گزینوں کو مصنوعی جزیرے پر آباد کرنے کا خواہاں
🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں:صہیونی حکام نے امریکہ اور مصر کے ساتھ معاہدہ طے پانے
فروری
کیا یمن میں امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان اسٹریٹجک اتحاد نتیجہ خیز ہوگا؟
🗓️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات کو معمول
مارچ
کراچی کسی آپریشن پر نہیں آیا ہوں
🗓️ 27 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ
مئی
لاہور: اسحٰق ڈار کے منجمد اثاثے نیب کی اجازت کے بعد بحال
🗓️ 29 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) نیب کی اجازت کے بعد لاہور کی ضلعی انتظامیہ
دسمبر