?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے پرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشدیگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے جس کا حک کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سکیورٹی ڈائیلاگ وقت کی اہم ضرورت ہے ، آج دنیا کو مختلف طرز کی دہشت گردی کا سامنا ہے ، موجودہ حالات میں پاکستان کو بھی کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، نیشنل سکیورٹی صرف اندرونی اور بیرونی خطرات کا مقابلہ کرنا نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہمہ جہت حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے ، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک طویل جدوجہد کے بعد منزل کے قریب ہیں ، پاکستان کی جیوپولیٹیکل حیثیت خطے میں معاشی ترقی کا باعث بن سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی میں اب صرف فوج کا کردار نہیں رہا۔
انہوں نے کہا جارح پڑوسی کے باوجود پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوا ، کیوں کہ پاکستان خطے میں ایک ذمہ دار ملک ہے ، افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے ، افغانستان میں امن خطے میں امن کی ضمانت ہے ، خطے میں قیام ا من سے دیگر ممالک کی خوشحالی جڑی ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ تمام تنازعات پرامن اور باوقار مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان اور بھارت کے درمیان کشدیگی کی بڑی وجہ مسئلہ کشمیر ہے ، خطے میں امن کیلئے پرامن طور پر مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ، ہم چاہتے ہیں کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کی امنگو ں کے مطابق حل ہو۔


مشہور خبریں۔
ہم غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے: انصاراللہ
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیوروعلی القحوم نے کہا
جنوری
ہتھیاروں کے ذخیرے میں کمی کے بارے میں جوزپ بریل کی شکایت
?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے ساتھ جنگ کے لیے یوکرین کو
ستمبر
میں نے ایک تاریخی فتح حاصل کی:ٹرمپ
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر نے انتخابات میں اپنی فتح کے باضابطہ اعلان سے
نومبر
حزب اللہ کے اعلی کمانڈر شہید ابرہیم عقیل کون تھے؟
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سینئر فوجی رہنما اور خصوصی فورسز رضوان
ستمبر
غزہ میں بھوک اور جنگ سے بچوں کی ہلاکتون کے بارے میں اقوام متحدہ کا لرزہ خیز انکشاف
?️ 14 اگست 2025غزہ میں بھوک اور جنگ سے بچوں کی ہلاکتون کے بارے میں
اگست
حماس کے سیاسی سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کون تھے؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: اسماعیل ہنیہ فلسطین کے سابق وزیراعظم، حماس کے سیاسی سربراہ
جولائی
پاکستانی طلبہ پر حملہ: کرغزستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، ڈی مارش کا فیصلہ
?️ 18 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کرغزستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب
مئی
دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا: وزیراعظم
?️ 16 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قوم جو
دسمبر