خطے میں امن کیلئے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنا ہوں گے، بلاول بھٹو

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور وزیراعظم کی جانب سے عالمی سفارتی مہم کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کے خطے کے امن کے لیے تمام تصفیہ طلب مسائل حل کرنا ہوں گے، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، بھارت کو پانی بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

دفتر خارجہ میں وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی سفارتی کمیٹی کو بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی خطےکے لیے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، کیا ہماری آئندہ نسلیں پانی کے ایشو پر جنگ لڑیں گی؟ یہ افسوس ناک ہے، جوہری ممالک کے درمیان جنگ ہوئی تو نتائج صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کی آڑ میں جارحیت کی، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، خطے کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارتی عوام چاہتے ہیں دونوں ممالک میں امن قائم ہو، پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ہم امن اور ڈائیلاگ چاہتے ہیں، پہلگام حملے کے بعد بھارت نے جھوٹ، نفرت اور تقسیم کے ایجنڈے کا سہارا لیا۔

انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ کی طرف سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق سفارتی کمیٹی مختلف ممالک میں جاکر پاکستان کا موقف پیش کرے گی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل نے اشیائے خورونوش کی ترسیل روک رکھی ہے، جس کی وجہ سے ہزاروں بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں، عالمی برادری فوری طور پر اسرائیل پر دباؤ بڑھا کر غزہ میں امداد کی فراہمی بحال کروائے۔

بھارت کیساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی، مصدق ملک

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی اور سفارتی کمیٹی کے رکن مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بغیر شواہد کے مہم جوئی کے نظریے کو دفن کرنا ہے، پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ یقینی بنائیں گے، عالمی برادری کے سامنے حقائق سامنے رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کا خطے کی تھانیداری کا بت پاش پاش ہوگیا، بھارت نے جارحیت میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا، روایتی جنگ میں پاکستان کو پیچھے چھوڑنے کے بھارتی دعوے کھوکھلے ثابت ہوئے، بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر بات ہوگی۔

مشہور خبریں۔

فیس بک میسنجر کی جانب سے منفرد فیچر متعارف

🗓️ 17 اگست 2021کیلیفورنیا( سچ خبریں) فیس بک میسنجر کی جانب سے صارفین کی سہولت

صیہونی فوجیوں کی تشویشناک ذہنی حالت

🗓️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے فلسطین کی موجودہ صورتحال

انسداد دہشت گردی عدالت کا شاہ محمود قریشی کو سخت نوٹس

🗓️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف

مالیاتی پیکج اور جرمن فوجی اخراجات میں اضافے پر معاہدہ

🗓️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: Stern ہفتہ وار کے مطابق، یونائیٹڈ کرسچن اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹیاں،

موجودہ حالات میں جنگ کی تیاری ضروری ہے: شمالی کوریا

🗓️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: کورین پیپلز آرمی کے بٹالین کمانڈروں اور سیاسی کمانڈروں کی

قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کی تازی ترین صورتحال

🗓️ 24 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نیوز چینل نے ایک تفصیلی

صیہونی حکومت کے ساتھ طولانی جنگ بندی ناممکن : اسلامی جہاد

🗓️ 13 جون 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد موومنٹ کے سیاسی دفتر کے رکن احسان عطایا نے

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو یمنی عوام کی تنبیہ

🗓️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمن کے عوام نے ایک شاندار مظاہرے میں ایک بار پھر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے