اسلام آباد (سچ خبریں)وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیر صدارت خصوصی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان اور برطانیہ میں ریٹرنز اینڈ ریڈامیشن اور مجرمان حوالگی معاہدوں پر گفتگو کی گئی۔وفاقی کابینہ کمیٹی نے پاکستان برطانیہ مجرمان حوالگی کے معاہدے کو جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
کابینہ منظوری کے بعدکمیٹی نے پاکستان اور برطانیہ میں ریٹرنز اینڈ ریڈامیشن معاہدے کو حتمی شکل دے دی جبکہ برطانیہ سے حتمی مشاورت کے بعد معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان دستخط کیلئے پیش کیا جائے گا۔
کابینہ منظوری کے بعدمعاہدے کا مسودہ گزشتہ ماہ مشاورت کیلئے برطانوی حکومت کو بھیجاگیاتھا۔
معاہدے سے صرف ایسے شہریوں کو واپس لانے کی اجازت ہوگی جن کو عدالتیں سزائیں سنا چکی ہوں گی۔
کابینہ کمیٹی نے پاک برطانیہ مجرمان حوالگی معاہدہ کو بھی جلد مکمل کرنے اور معاہدے سے متعلق مزید مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا۔
مجرمان حوالگی معاہدے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سزا یافتہ افراد کی حوالگی ممکن ہوسکے گی۔