خصوصی  طیارہ چین سے ویکسین  لیکر اسلام آباد پہنچ گیا

سائنو ویک ویکسین کی مزید کھیپ پاکستان پہنچے گی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی   ڈوز لیکرخصوصی طیارہ  اسلام آباد پہنچ گیا ویکسین کی ترسیل تیز کرنے کے مقصد سے  پی آئی اے کے خصوصی طیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے جو وفاقی اور وزارت صحت کے ایما پر خدمات انجام دے رہے ہیں، دو مزید طیارے آج پاکستان پہنچ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچ گیا، پی کے 6852 نے بیجنگ سے کوروناویکسین لیکراسلام آباد پر لینڈ کیا ، طیارے کے ذریعے 3لاکھ سےزائدویکسین پاکستان لائی گئی ہے۔

3بوئنگ777طیاروں کےذریعے10لاکھ ویکسین لائی جارہی ہے ، دوسراطیارہ دوپہر 12بجے اورتیسرا آج رات 12 بجے پہنچے گا ۔پی آئی اےکےطیارےوفاق ،وزارت صحت کی ایماپرخدمات انجام دےرہےہیں ، پی آئی اے کے قوی ہیکل طیاروں کےاستعمال کا مقصد ویکسین کی ترسیل تیز کرنا ہے۔

خیال رہے ذرائع کا کہنا تھا  کہ پاکستان نے چینی کمپنی سائینو فارم سے کورونا ویکسین خریدی ہے، چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8 کھیپس پاکستان آچکی ہیں، جس میں  کورونا ویکسین کی 35 لاکھ 60 ہزار ڈوز پہنچیں، پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔اس سے قبل24 اپریل کو چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔

یاد رہے کوروناویکسین کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ کوروناویکسین کا استعمال شفاف طریقے سے جاری ہے ، یہ بالکل غلط ہے کہ حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر انحصار کررہی ہے، پاکستان نے30مارچ سے 30لاکھ ویکسین ڈوزز خریدی ہیں اور 3کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوزز کی ڈیل کی جاچکی ہے جبکہ 17لاکھ ویکسین کی ڈوزز چین کی طرف سے عطیہ کی گئی تھیں۔

مشہور خبریں۔

Government targets 16.6% tax revenue growth in 2019

?️ 7 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

ٹرمپ کے معاون کی وال اسٹریٹ جرنل پر تنقید

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر کے معاون، جی ڈی ونس نے

سائنس دانوں نے انسانی خلیے سے ننھے روبوٹ تیار کرلیے

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ماہرین نے طویل تحقیق اور محنت کے بعد انسان

43 سابق اسرائیلی حکام نے نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا

?️ 28 جنوری 2024سچ خبریں:اخبار Yedioth Aharonot نے اعلان کیا کہ 43 اسرائیلی شخصیات نے

غزہ کی تعمیرنو پر کتنی لاگت آئے گی؛ عالمی رپورٹ

?️ 19 فروری 2025 سچ خبریں:ایک بین الاقوامی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ

وزیر اعظم کی صدارت میں ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران کان کی زیرصدارت

اسرائیلی فضائیہ دن بہ دن کمزور 

?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے عسکری امور کے تجزیہ کار ایلون بن ڈیوڈ

چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ

?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے