?️
اسلام آباد(سچ خبریں) چین سے کورونا ویکسین کی ڈوز لیکرخصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ویکسین کی ترسیل تیز کرنے کے مقصد سے پی آئی اے کے خصوصی طیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے جو وفاقی اور وزارت صحت کے ایما پر خدمات انجام دے رہے ہیں، دو مزید طیارے آج پاکستان پہنچ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لیکر اسلام آباد پہنچ گیا، پی کے 6852 نے بیجنگ سے کوروناویکسین لیکراسلام آباد پر لینڈ کیا ، طیارے کے ذریعے 3لاکھ سےزائدویکسین پاکستان لائی گئی ہے۔
3بوئنگ777طیاروں کےذریعے10لاکھ ویکسین لائی جارہی ہے ، دوسراطیارہ دوپہر 12بجے اورتیسرا آج رات 12 بجے پہنچے گا ۔پی آئی اےکےطیارےوفاق ،وزارت صحت کی ایماپرخدمات انجام دےرہےہیں ، پی آئی اے کے قوی ہیکل طیاروں کےاستعمال کا مقصد ویکسین کی ترسیل تیز کرنا ہے۔
خیال رہے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان نے چینی کمپنی سائینو فارم سے کورونا ویکسین خریدی ہے، چین سے تاحال کورونا ویکسین کی 8 کھیپس پاکستان آچکی ہیں، جس میں کورونا ویکسین کی 35 لاکھ 60 ہزار ڈوز پہنچیں، پاکستان چین سے سائینو فارم، کینو سائینو، سائینو فارم ویکسین درآمد کررہا ہے۔اس سے قبل24 اپریل کو چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی ایک کھیپ پاکستان پہنچی تھی۔
یاد رہے کوروناویکسین کے حوالے سے ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ کوروناویکسین کا استعمال شفاف طریقے سے جاری ہے ، یہ بالکل غلط ہے کہ حکومت عطیہ کی گئی ویکسین پر انحصار کررہی ہے، پاکستان نے30مارچ سے 30لاکھ ویکسین ڈوزز خریدی ہیں اور 3کروڑ کورونا ویکسین کی ڈوزز کی ڈیل کی جاچکی ہے جبکہ 17لاکھ ویکسین کی ڈوزز چین کی طرف سے عطیہ کی گئی تھیں۔


مشہور خبریں۔
میرے خلاف عالمی نفرت کی وجہ میڈیا پروپیگنڈا ہے: نیتن یاہو
?️ 23 جولائی 2025صیہونی ریاست کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں
جولائی
ہسپتال میدان جنگ نہیں ہیں : اقوام متحدہ
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس
نومبر
ملک کیسے ترقی کرے گا؟عمر ایوب کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے
جولائی
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 جوان شہید
?️ 14 مئی 2021جنوبی وزیرستان(سچ خبریں) دہشت گردوں کی جنوبی وزیرستان مکین میں فورسزکی چیک
مئی
نیا شام؛ امریکہ سے ترکی تک غیر ملکی اداکاروں کے عزائم کا میدان
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: ایک ماہ سے بھی کم عرصہ قبل اس ملک پر
دسمبر
روس کے خلاف یورپی یونین کا نیا منصوبہ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:یورپی یونین کے عہدہ دار روس کے خلاف وسیع پیمانے پر
جولائی
کیا کنیسٹ میں نیتن یاہو کی اکثریت باقی رہے گی؟
?️ 17 نومبر 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی غزہ کی پٹی کے خلاف جنگ کو اقتدار
نومبر
طالبان کے متنازعہ وزیر تعلیم تبدیل
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس گروپ کے سربراہ
ستمبر