?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات شوکت ترین نے تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے برآمدات میں اضافہ پر زور دیتے ہوئے اس ضمن میں جامع طرز عمل اختیار کرنے کی ہدایت کی، انہوں نے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ سے متعلق دیرینہ مسائل کو خوش اسلوبی اور تمام فریقوں کیلئے یکساں فائدے کے حامل حل کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں وزارت خزانہ میں برآمد کنندگان کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام، وزیراعظم کے مشیر تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود، معاون خصوصی برائے محصولات ڈاکٹر وقار مسعود، گورنر سٹیٹ ڈاکٹر رضا باقر، چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد، سیکرٹری پٹرولیم، سیکرٹری تجارت اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سیشن کی صدارت وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق دائود نے کی۔ وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کورونا وائرس کی عالمگیروبا کے تناظر میں مشکل صورتحال میں برآمدات میں نمایاں اضافہ پر برآمد کنندگان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے وفد کو کیش سے متعلق مسائل کے حل کیلئے مکمل معاونت کا یقین دلایا۔ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے تجارتی خسارہ میں کمی کیلئے برآمدات میں اضافہ اور اس ضمن میں جامع طرز عمل اختیار کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ سے متعلق دیرینہ مسائل کو خوش اسلوبی اور تمام فریقوں کیلئے یکساں فائدے کے حامل حل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ وزیر خزانہ نے پائیدار بڑھوتری کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے اقدامات پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کووڈ۔19 کی عالمگیر وبا کے موقع پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو بروقت معاونت فراہم کرنے پر وزارت تجارت ، وزارت صنعت و پیداوار اور سٹیٹ بینک کے کردار کی تعریف کی۔
ملک میں توانائی کی موجودہ ضروریات سے متعلق سوالات پر وزیر خزانہ نے بجلی کی زیادہ طلب والے اوقات میں متبادل ایندھن کے آپشن کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ علاقوں میں یوٹیلٹی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل ورکنگ گروپ کے قیام کی ہدایت بھی کی تاکہ حقیقی معنوں میں توانائی کی ضروریات پر قابو پایا جا سکے ۔وزیر خزانہ نے برآمد کنندگان کو ریفنڈز کی فوری ادائیگی کا بھی یقین دلایا۔
وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں کی تصدیق والے ریفنڈز کو مستقبل کی ایڈجسٹمنٹ سے مشروط کرکے عبوری بنیادوں پر دینے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ وزیر خزانہ نے اس سلسلہ میں وزارت تجارت، ایف بی آر اور سٹیٹ بینک کے نمائندوں پر مشتمل ذیلی کمیٹی بھی قائم کی جو ان معاملات کو فوری طور پر حل کرے گی۔ ان اقدامات کا بنیادی مقصد برآمد کنندگان کو بروقت ادائیگی کو ممکن بنانا ہے تاکہ انہیں کیش کے مسئلہ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت برآمد کنندگان کی مسلسل حمایت اور معاونت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے برآمد کنندگان کو برآمدات میں اضافہ اور برآمدی شعبہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے جامع تجاویز اور سفارشات مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ برآمد کنندگان کے ساتھ اس طرح کی میٹنگز باقاعدہ بنیادوں پر منعقد ہوں گی۔ برآمد کنندگان کے وفد نے کیش سے متعلق مسائل کے حل پر حکومتی معاونت کا شکریہ ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
لندن کا کیف سے طویل مدت تک فوجی مدد کا وعدہ
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے منگل کی شام
جنوری
گورنر اسٹیٹ بینک کتنی تنخواہ اور کیا مراعات لیتے ہیں؟
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی تنخواہ
ستمبر
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین ۴
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:کیونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
الحشد الشعبی اور داعش کے درمیان جھڑپ
?️ 4 اپریل 2021سچ خبریں:عراقی صوبہ صلاح الدین کے شہر تکریت میں مزاحمتی تحریک کی
اپریل
ترکی کے صدر کا مغربی ممالک کے خلاف بیان
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں: ترک صدر نے کہا کہ میں اسرائیل سے کہتا ہوں
اکتوبر
پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ
?️ 25 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نیئر بخاری
جنوری
جنوب لبنان میں جنگ کی توسیع کے منظرنامے
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:معروف فلسطینی مصنف عبدالباری عطوان نے اپنے نئے نوٹ میں جنوب
جنوری
وزیر خارجہ کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلۂ خیال
?️ 6 فروری 2022بیجنگ(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چین کے اسٹیٹ کونسلر
فروری