خاران: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک

?️

خاران 🙁سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع خاران میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے انٹیلی جنس آپریشن کے دوران مبینہ طور پرکالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

 سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ خاران میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر انٹیلی جنس ایجنسی اور محکمہ کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی  فورسز کے اہلکار جب ایک احاطے میں داخل ہوئے جہاں مسلح عسکریت پسند چھپے ہوئے تھے تو انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھی فوری پوزیشنز سنبھال کے جوابی فائرنگ کی۔

سیکیورٹی  فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان 4 گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے نیتجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ 4 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک دہشت گرد تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔ مرنے والے 4 دہشت گردوں کی شناخت اشفاق احمد، سلال احمد، وسیم سجاد اور فرید کے نام سے ہوئی۔سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ اشفاق اور اس کے2 ساتھی، سلال احمد اور فرید 2 فروری کو نوشکی کے ایف سی کیمپ پر ہونے والے حملوں میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے مزید بتایا کہ 4 دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے 10 دستی بم، 20 مارٹر گولے، 3 سب مشین، 15 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، 10 دھماکہ خیز مواد (ڈیٹونیٹرز)، ایک 9 ایم ایم پستول، ایک مارٹر گَن اور ایک ریموٹ کنٹرول ڈیوائس برآمد ہوئے۔

مشہور خبریں۔

کراچی کے لوگ خدمت خلق میں‌ سب سے آگے ہیں: سندھ وزیر اعلیٰ

?️ 24 ستمبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس چیز کا  اعتراف

جو صہیونی جہاز آپریشنل علاقے میں داخل ہوگا نشانہ بنایا جائے گا:انصاراللہ  

?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہنما سید بدرالدین الحوثی نے بدھ کے

کملا ہیرس مکمل طور پر نااہل

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی کانگریس کی سابق نمائندہ تلسی گبارڈ نے پیر کو

انتظامیہ نے سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی

?️ 15 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفضیلات کے مطابق انتظامیہ نے سیاحوں کو مری

امریکی سینیٹرز کا خط غزہ کے لیے انسانی امداد کی تحقیقات کے لیے

?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: چھ امریکی سینیٹرز نے امریکی حکومت کے احتساب کے دفتر

عالمی برادری سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کا نوٹس لے. اسحاق ڈار

?️ 30 مئی 2025ہانگ کانگ: (سچ خبریں) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھارت کی

ایران نے مذاکراتی عمل کو کامیابی سے تاکتیکی سطح پر کنٹرول کیا ہے: ترک ماہر

?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان مسقط میں ہونے والے حالیہ

اسلام آباد ایئرپورٹ 12 اگست تک آؤٹ سورس کردیے جانے کا امکان

?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اسٹیک ہولڈرز سے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے