حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو 9 مئی کی ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز دکھانے کا امکان

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) 9 مئی کے پر تشدد واقعات کی سنگینی پر فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والے 7 رکنی بینچ کو ’حساسیت‘ دکھانے کے لیے وفاقی حکومت عدالت کے کمرہ نمبر 1 میں فوج اور سرکاری عمارتوں پر پرتشدد حملوں کی فوٹیج چلانے پر ’سنجیدگی سے غور‘ کر رہی ہے۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم عدالت کو صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے ویڈیو فوٹیج دکھانا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کمرہ عدالت نمبر 1 کے اندر پرتشدد واقعات کے کلپس چلانے کا ارادہ رکھتی ہے، جو 9 مئی کو پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیش آئے۔

حکومت کی جانب سے لاہور، میانوالی، راولپنڈی اور مردان کی چھاؤنیوں میں خاص طور پر لاہور کے کور کمانڈر ہاؤس اور راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز پر حملوں کو ظاہر کرنے والے مختلف کلپس چلانے کا امکان ہے۔

امکان ہے کہ فوٹیج منگل کے روز دکھائی جائے گی جب حکومت کی باری آنے پر اٹارنی جنرل دلائل دیں گے۔

دریں اثنا اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے سامنے اضافی دستاویزات پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہیں اور آئین کے آرٹیکل 175 کے دائرہ کار سے تجاوز کرتے ہیں۔

اضافی دستاویز میں بنیادی طور پر عدالت عظمیٰ کے مختلف فیصلوں کے ذریعے کئی سابقہ عدالتی نظیریں شامل ہیں تاکہ یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکے کہ آئین کے آرٹیکل 4 اور 10A میں درج منصفانہ مقدمے کے اصولوں، قانون کے مناسب عمل اور قدرتی انصاف کے اصولوں کو عام قانون سازی میں ختم نہیں کیا جا سکتا۔

اس دستاویز میں پاکستان میں فوجی عدالتوں کے قیام اور اس کے اختیارات کے طاقت کی مثلث پر اثرات کے بارے میں پاکستان ویژن والیم 21 نمبر 2 کی نقل کے ساتھ ساتھ ’پاکستان میں فوجی ناانصافی‘ پر بریفنگ پیپر کی ایک کاپی بھی تھی۔

ضافی دستاویز میں دلیل دی گئی کہ منصفانہ ٹرائل کا مطلب یہ ہے کہ ایک غیرجانبدار مجاز فورم کی جانب سے ایک ملزم کو مناسب سماعت کا موقع فراہم کیا جائے اور یہ کہ انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ ایسا ہوتے لگنا بھی چاہیے۔

دستاویز میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ایک فیصلے کا حوالہ دیا گیا جس میں عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ آرٹیکل 10اے میں استعمال ہونے والا ’شہری حقوق/ذمہ داریوں‘ کا اظہار وسیع پیمانے کا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ اس کے جامع مفہوم میں ہر وہ چیز شامل ہے جو شہری کو اس کی شہری زندگی میں متاثر کرتی ہے اور اس کا شہری نتیجہ نکلتا ہو۔

مشہور خبریں۔

ایرانی وزارت خارجہ کا خطے میں امریکی مداخلت پر ردعمل

?️ 26 جون 2026سچ خبریں: وزارت خارجہ اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکی وزیر خارجہ اور خلیجی

ڈالر مزید سستا ہونے پر حکومت، برآمدکنندگان کو شدید تحفظات

?️ 17 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں کرنسی ڈیلرز اور ماہرین کا

پیپلز پارٹی نے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن کو فراڈ قرار دے دیا

?️ 2 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 52 سمبڑیال کے

شادی ایک ڈبّے کی مانند نہیں کہ انسان قید ہوکر رہ جائے، سجل علی

?️ 18 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں جمائمہ خان کی برطانوی ایشیائی فلم

کیا تیل منتقلی کے معاہدے کی منسوخی متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے ہنی مون کے خاتمے کی علامت ہوگی؟

?️ 27 جولائی 2021سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ سیاسی ، معاشی ، سلامتی

تحریک انصاف کا عید الفطر کے 3 روز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کا فیصلہ

?️ 26 مارچ 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے عید الفطر کے 3 روز

اے آئی فیچرز سے لیس سام سنگ کا فون متعارف

?️ 4 جولائی 2025سچ خبریں: اسمارٹ فونز بنانے والی جنوبی کورین کمپنی سام سنگ نے

بلاول بھٹو سے پی پی رہنماؤں کی ملاقات، کامیاب سفارتی دورے پر مبارکباد دی

?️ 24 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے