حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمدکیلئے اعلامیہ جاری

حکومت ملکی اور معاشی ترقی کے لئے انسانی وسائل پر  توجہ دے رہی ہے

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے  مساجد اور امام بارگاہوں میں احتیاطی تدابیرپر عمل درآمدکیلئے اعلامیہ جاری کر دیا  گیا ہے ، نئے اعلامیہ کے مطابق نمازیوں میں 3 فٹ کے فاصلے کے ساتھ فرش پر نماز کی ادائیگی یا ذاتی جائے نماز کے استعمال اور مجمع اور بھیڑ سے گریز کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے ملک بھر کے علما کرام کے ساتھ صدر مملکت عارف علوی کی سربراہی میں کورونا وبا سے بچاؤ اور بہتر عوامی آگہی کیلئے ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا۔ حکومت کا رمضان المبارک کا پہلا جمعہ یوم توبہ واستغفار کے طور پر منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے مساجد و امام بارگاہوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیلئے 20 نکاتی متفقہ اعلامیہ جاری کر دیا۔

مشاورت کے بعد رمضان المبارک میں نماز ، تراویح کیلئے آنے والے افراد کیلئے عمر کی بالائی حد کو 60 سال کر دیا گیا اور آخری عشرے میں اعتکاف کرنے والوں کے درمیان کم از کم فاصلہ 6 فٹ مقرر کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مساجد کے صحن میں نماز کی ادائیگی کو ترجیح دی جائے گی اور سڑک یا فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے سے اجتناب کیا جائے گا جبکہ کلورین ملے پانی کا چھڑکاؤ اور صفوں پر کھڑے ہونے کے نشانات لگائے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق مساجد اور امام بارگاہوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے کمیٹیوں کے قیام اور انتظامیہ سے موثر رابطہ رکھنا ہو گا۔وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نمازی گھر سے وضو کر کے آئیں ، صابن سے ہاتھ دھونے اور ماسک کا اہتمام سمیت مصافہ اور بغلگیر ہونے سے اجتناب کریں اور مساجد و امام بارگاہوں میں اجتمائی سحری و افطار کا اہتمام نہ کیا جائے۔

 

مشہور خبریں۔

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کا یوم قدس کے موقع پر اہم خطاب، پوری دنیا سے فلسطین کی حمایت کا مطالبہ کردیا

?️ 8 مئی 2021بیروت (سچ خبریں)  لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن

صدر مملکت نے حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کردیا

?️ 23 نومبر 2022خیبر پختون خواہ:(سچ خبریں) صدرعارف علوی نے جے یو آئی (ف) کے

ایران نے خطے کا نیا نقشہ تیار کیا؛ ٹرمپ کی ذلت آمیز شکست: عطوان

?️ 20 جون 2026سچ خبریں: بین علاقائی اخبار رائی الیوم کے چیف ایڈیٹر اور ممتاز فلسطینی

ایران کے ساتھ سرحدی معاہدے کے ثمرات جلد دکھائی دیں گے، آرمی چیف

?️ 17 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے

غلط سرجری سے 16مریض بینائی سے محروم، عثمان بزدار نے کاروائی کا حکم دے دیا

?️ 3 اپریل 2021ملتان(سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان کے نجی

افغانستان کا مسئلہ حل کرنا چاہیے:پیوٹن

?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات میں کہا کہ

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر الحشد الشعبی کے حملے میں اعلی درجے کےامریکی اور اسرائیلی فوجی عہدے دار ہلاک

?️ 5 جولائی 2021سچ خبریں:عراق میں امریکی افواج اور آزاد عراقی ملیشیا کے مابین ہونے

سوڈان نے روس کو افریقہ میں پہلی بحری فوجی اڈے کی پیشکش کر دی: وال اسٹریٹ جرنل کا دعوٰی

?️ 3 دسمبر 2025 سوڈان نے روس کو افریقہ میں پہلی بحری فوجی اڈے کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے