?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ریکارڈ ساز مہنگائی کے سبب پریشان عوام پر توجہ دینے کے بجائے صرف پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کے اندراج پر توجہ دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی نے دعوی کیا کہ حکومت کو ان لوگوں کی مشکلات کی کوئی فکر نہیں جو گردن تک کئی بحرانوں میں دھنسے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ صورتحال دیکھیں کہ انہوں نے عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی حالانکہ انہوں نے صرف ان کے عہدیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا کوئی فرد یا ادارہ قانون سے بالاتر ہے۔
سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے نے غربت کے مارے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے کیونکہ مہنگائی کی شرح 42 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور لوگ اپنے بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی عوام کے لیے بے حسی اس بات سے عیاں ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا جب دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، کسان ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان تھے کیونکہ ان کے لیے 244 روپے فی لیٹر ڈیزل خرید کر اپنے ٹیوب ویل کے بل ادا کرنا ناممکن تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے اور تمام متاثرہ افراد کو بے لگام ہوتی مہنگائی کے خلاف مل کر آواز اٹھانی ہو گی جبکہ اس سلسلے میں مختلف تنظیمیں پہلے ہی ان سے رابطے میں ہیں۔
آئندہ ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے کہا کہ جیسا کہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ تین نشستوں پر ضمنی انتخابات 11 ستمبر اور نو نشستوں پر 25 ستمبر کو ہونے جا رہے ہیں، میں اپنے تمام دوستوں سے درخواست کرتا ہوں کہ امپورٹیڈ حکومت کو بڑھتی ہوئی قیمتوں، نااہلی اور بدانتظامی کے خلاف واضح پیغام بھیجنے کے لیے بلے پر مہر لگائیں۔


مشہور خبریں۔
آئی ایم ایف سے قسط ملنے کی توقع، روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ
?️ 27 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی
مارچ
شام میں نئے صیہونی قبضوں پر عراق کا ردعمل
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: عراقی وزارت خارجہ نے پیر کی صبح ایک بیان میں
دسمبر
وزیراعظم کا گندم و دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کےخلاف کارروائی کا حکم
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم، چینی، کھاد اور
مئی
کراچی: پینشن رقم بیرون ملک منتقل کرنےکے بارے میں اہم انکشاف
?️ 30 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)محکمہ خزانہ سندھ پنشن کرپشن کیس میں نیب کی تحقیقات کے
مارچ
اسرائیل ایک درخت کی مانند ہے جو اندر سے بوسیدہ ہے
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی مصنف اور تجزیہ کار روجیل ایلور کے لکھے گئے
اکتوبر
کالعدم ٹی ٹی پی اپنے واٹس ایپ چینلز چلا رہی ہے۔ طلال چودھری
?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہاکہ کالعدم
جولائی
نیو یارک ٹائمز: روس کے خلاف نئی امریکی پابندیوں کی عدم موجودگی میں، کریملن کی جنگی مشین آگے بڑھ رہی ہے
?️ 2 جولائی 2025سچ خبریں: ایک مضمون میں، جو بائیڈن انتظامیہ کے دوران روس پر
جولائی
بھارت میں مسلمان شہری پر تشدد کرنے والے ہندوؤں کے خلاف ٹوئٹس کرنے پر اداکارہ کے خلاف شکایت درج کرا دی گئی
?️ 18 جون 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں آئے دن مسلمانوں کے خلاف ظلم
جون