?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کا انوکھا فیصلہ،اپوزیشن رکن نور عالم خان کو وزیر بنا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو وفاقی وزیر کا عہدہ دے دیا۔
نور عالم خان کو بطور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی وفاقی وزیر کا درجہ دیا گیا ہے۔نور عالم خان کو وفاقی وزیر کے برابر سکیورٹی بھی ملے گی۔
نور عالم خان پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی ہیں۔ یاد رہے گزشتہ دنوں سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو معاون خصوصی خزانہ تعینات کرنے کے بعد وفاقی کابینہ کی تعداد 75 ہو گئی تھی،طارق باجوہ کی تعیناتی نوٹیفیکشن بھی جاری کیا گیا،طارق باجوہ کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 29 پر پہنچ گئی۔
وزیر اعظم کے 23 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں۔
جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے سینئرقانون دان عرفان قادر کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہے۔13 ستمبر کو بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے 8 نئے معاونین خصوصی کی تقرری کی گئی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق نوابزادہ افتخار احمد خان،مہر ارشاد احمد خان،رضا ربانی کھر،مہیش کمار،فیصل کریم کنڈی اور سردارسلیم حیدر وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر ہوئے۔
تسنیم قریشی اور محمد علی شاہ کو بھی وزیر اعظم کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تاہم کابینہ کی بڑھتی تعداد پر تحریک انصاف نے حکمران اتحاد پر کڑی تنقید بھی کی تھی۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ اور نااہل حکومت کی کابینہ کی 75 ہوگئی۔موجودہ کابینہ میں 34 وزراء،6 ایڈوائزر اور 28 سے 29 معاون خصوصی ہیں جن میں اکثریت کے پاس کوئی وزارت نہیں۔معیشت تنزلی کی طرف جا رہی ہے،پیٹرول کی قیمتیں اور مہنگائی عروج پر ہے اور ان کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ملتی۔
مشہور خبریں۔
امریکہ کی جانب سے تحریرالشام کو دہشت گرد گروپوں کی فہرست سے نکالے جانے کا امکان
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واشنگٹن پوسٹ سے گفتگو
دسمبر
امام خمینی کا سب سے بڑا کارنامہ
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
جون
ٹرمپ کے دور میں امریکی معاشرے کی صورتحال کیا ہوگی؛سابق امریکی سفارتکار کی زبانی
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں:ایک سابق امریکی سفارتکار نے پیش گوئی کی ہے کہ حالیہ
نومبر
اسٹیٹ بینک کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر موصول ہوگئے، وزیر خزانہ
?️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچی خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اعلان کیا ہے
جولائی
مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابات میں تاخیر کا ذمہ دار پیپلز پارٹی کو ٹھہرا دیا
?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے امیر اور
ستمبر
محمد بن سلمان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سر فہرست
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:انسانی حقوق کے مطالعہ کے ایک ادارے نے سعودی ولی عہد
نومبر
ایک بار پھر بائیڈن ہوائی جہاز کی سیڑھیوں پر گرے
?️ 23 فروری 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن بدھ کو ایئر فورس 1 کی سیڑھیاں
فروری
وزیراعلیٰ پنجاب کی ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ لگانے کے منصوبے کے امور جلد طے کرنے کی ہدایت
?️ 25 ستمبر 2022لاہور:(سچ خبریں)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے ویسٹ ٹو انرجی پاور پلانٹ
ستمبر