حکومت کا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق قانون میں تبدیلی کا فیصلہ

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے بعد قانون میں تبدیلی سے انتخابات کی مہم میں وزرا، اراکین اسمبلی سب حصہ لے سکیں گے۔ اس سے پہلے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر پابندی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ قانون میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے، اور وفاقی کابینہ نے آرڈیننس کی منظوری بھی دے دی ہے۔ میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے کوڈ آف کنڈکٹ پر تمام سیاسی جماعتوں کو تحفظات تھے، قانون کے منظوری کے بعد وزراء اور پارلیمنٹرینز انتخابی مہم چلا سکیں گے۔

خیال رہے کہ کوڈ اف کنڈکٹ قانون میں تبدیلی سے انتخابات کی مہم میں وزرا، اراکین اسمبلی سب حصہ لے سکیں گے۔ اس سے پہلے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کی الیکشن کمپین میں حصہ لینے پر پابندی تھی۔ حصہ لینے پر ارکان پارلیمنٹ کو الیکشن کمیشن کے شوکاز نوٹسز کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے قواعد کو کالعدم قرار دے دیا تھا جس پر الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس کے بعد ستمبر 2015ء میں سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کا الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر حکم امتناع کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ضمنی انتخاب میں الیکشن کمیشن کا کوڈ آف کنڈکٹ بحال کر دیا تھا۔سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے دوران اراکین پارلیمنٹ اور وزراء اپنے انتخابی حلقوں کا دورہ نہیں کر سکتے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اسرائیل کی حفاظت کرتا ہے، دنیا نہیں

?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام

سینیٹ انتخابات: حکمران اتحاد کی ایوان بالا میں دو تہائی اکثریت پر نظریں مرکوز

?️ 1 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل سینیٹ میں ہونے والے انتخابات کے بعد

وزارت خزانہ نے پانچ لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اقتصادی

تائیوان کا امریکہ سے 1000 جارحانہ ڈرونز کی خریداری کا معاہدہ

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں:تائیوان نے ممکنہ چینی کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے امریکہ سے

امریکہ میں سیاسی ناکہ بندی؛ چارلی کرک کے قتل کو جواز بنا کر مخالفین کا ناک میں دم

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:چارلی کرک کے قتل کے بعد امریکی حکومت نے خیانت اور

جب تک سرزمین فلسطین کو مکمل آزادی نہیں مل جاتی جدوجہد جاری رہے گی: انصاراللہ

?️ 31 مارچ 2022سچ خبریں:  تحریک انصاراللہ کے سیاسی بیورو نے تل ابیب کے علاقے

پاکستانی وزیر اعظم: اسلام آباد بھارت کے ساتھ غیر جانبدار ملک میں مذاکرات کے لیے تیار ہے

?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد ایک غیر

10 میں سے 9 امریکی ووٹرز بڑھتی ہوئی مہنگائی سے پریشان

?️ 9 مئی 2022سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک سروے سے پتا چلتا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے