?️
خانیوال(سچ خبریں) خانیوال میں ہائی اسپیڈ موبائل بینڈ 4 جی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تعلیم اور معیشت سمیت تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کامیاب جوان پروگرام کے تحت نیشنل جاب پورٹل شروع کرنے جارہی ہے اور اس کے تحت 100 سے زائد کیرئیر کاونسلنگ اور جاب پلیسمنٹ سینٹر ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حال ہی میں انسانی تاریخ کے ایک بڑے چیلنج سے گزرے ہیں، کورونا وائرس کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر بڑے سماجی اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے کورونا سے مکمل نجات کے لیے ہماری حکومت نے تین نکات پر مشتمل پالیسی بنائی ہے جس میں زندگیوں کا تحفظ، ضروریات زندگی کا تحفظ اور معاشی تحفظ شامل ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کرنا ہے، ہم آئی سی ٹی کے ذریعے موبائل نیٹ ورک کے حوالے سے عوام کو آگاہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی ٹی کی مدد سے تعلیم ہر ایک تک پہنچانے میں مدد ملی ہے، خاص طور پر جو افراد دور دراز علاقوں میں رہتے ہیں، تعلیم کے شعبے میں آئی سی ٹی کی اہمیت بڑھ چکی ہے، ایک ایسے وقت میں جب کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کردیا گیا، جس کی وجہ سے تعلیم کا راستہ رک گیا تھا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن پورٹل ای تعلیم بنایا گیا، اسے قبل 2019 میں ای لرننگ فاونڈیشن بنائی گئی، جس کا فائدہ کورونا کے دوران ہوا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آئی سی ٹی نئے معاشی پہلوؤں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، اسے سرمایہ کاری میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے جو جی ڈی پی کا ایک فیصد ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے لیے ڈیجیٹل اسکیل خاصی اہمیت کی حامل ہے، نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں، وزارت ٹیکنالوجی و اطلاعات نے پاکستان کے پہلے آن لائن پروگرام ڈی جی اسکیل کا انعقاد کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح کامیاب جوان پروگرام کے تحت حکومت پاکستان نیشنل جاب پورٹل شروع کرنے جارہی ہے اور اس کے تحت 100 سے زائد کیرئیر کاونسلنگ اور جاب پلیسمنٹ سینٹر ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پاکستان شہریوں کو ایک بہترین زندگی کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتی ہے، جس میں اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل سروسز ہوں، ہماری حکومت کا یقین ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ہر شہری کے لیے ہونی چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو 8 کروڑ لوگ براڈبینڈ استعمال کرتے تھے اور آج 10 کروڑ شہری براڈ بینڈ استعمال کر رہے ہیں، اسی طرح موبائل فون کے استعمال میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
ہائی اسپیڈ بینڈ فور جی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جب میں نے وزارت سنھبالی تو ‘رائٹ آف وے’ کی عدم موجودگی کی وجہ سے ٹیلی کمیونیکشن سمیت دیگر محکموں کے افسران نے میرے سامنے احتجاج کیا، جس کے بعد وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس پر کام کیا اور اس کو نافذ کردیا۔
امین الحق نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو مخاطب کرکے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے جس طرح آپ کوششیں کر رہے ہیں، اسی طرح جنوبی سندھ کے لیے بھی کچھ ضرور کریں، کراچی اور حیدرآباد کے عوام آپ کو امید بھری نگاہوں سے دیکھتے ہیں، ہمیں امید ہے کہ مستقبل میں آپ ان کے لیے بھی کوششیں کریں گے۔
وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ ایڈیشنل اسپیکٹرم کی کافی عرصے سے نیلامی نہیں ہوئی، ہم نے اس کے لیے کوششیں کی ہیں اور اگلے ماہ ایڈیشنل اسپیکٹرم کی نیلامی ہوگی تو اربوں روپے پاکستان کے خزانے میں آئیں گے۔
امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا دوسرا ہدف ‘سائبر ایفیشنٹ پارلیمنٹ’ ہے، یعنی ہم پارلیمنٹ میں کاغذ ختم کرنے جارہے ہیں، 2023 تک پارلیمنٹ بھی پیپر لیس ہوجائے گی اور ہر نشست پر موٹی فائل کے بجائے ٹیبلیٹ موجود ہوگا۔


مشہور خبریں۔
ایران کا تل ابیب میں صیہونی اسلحہ ساز تحقیقی مرکز پر میزائل حملہ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:ایران کے ایک میزائل نے تل ابیب میں واقع اسرائیلی
جون
پاکستان بھارت اور دوسرے ممالک کے مسافروں پر پابندی کر سکتا ہے
?️ 21 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
اپریل
جوان ہوں لیکن منگنی نہیں کی، مہوش حیات کی ویڈیو وائرل
?️ 19 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ
فروری
جرمنی کا سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ChatGPT کو بلاک کرنے کا منصوبہ
?️ 6 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن ڈیٹا پروٹیکشن کمشنر Ulrich Kölber نے Handelsblatt اخبار کو بتایا
اپریل
14 سال بعد پی آئی اے نے اسلام آباد سے اپنی پرواز بحال کر دی
?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے سیاحت
جون
ترکی سے متعلق امریکی 2024 کی رپورٹ پر انقرہ کیوں ناراض تھا؟
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں ترکی میں انسانی حقوق
اگست
ایران کے خلاف جاسوسی مین ہم ناکام ہو چکے ہیں:اسرائیلی انٹیلی جنس کے سابق سربراہ
?️ 24 اگست 2025ایران کے خلاف جاسوسی مین ہم ناکام ہو چکے ہیں:اسرائیلی انٹیلی جنس
اگست
ہم روس سے نہیں ڈرتے: بائیڈن
?️ 1 اکتوبر 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کی شام کہا
اکتوبر