?️
کراچی: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجانا چاہیے اور اگر حکومت نے انہیں توسیع دی تو پیپلز پارٹی اس کی مخالفت کرے گی۔
خورشید شاہ نے ڈان نیوز کے پروگرام دوسرا رخ میں گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کو مسلم لیگ(ن) کا صدر نہ بننے کا مشورہ دیتے ہوئے اس فیصلے کو شہباز شریف پر عدم اعتماد قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پارٹی صدر بننا شہباز شریف کے اوپر عدم اعتماد ہے، شہباز شریف پر اعتماد نہیں تو مریم نواز کو صدر بنا دیں لیکن نواز شریف کو مسلم لیگ(ن) کا صدر نہیں بننا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نواز شریف کا ہمیشہ خیر خواہ رہا ہوں، اگر انہوں نے پارٹی صدر کا عہدہ سنبھالا تو شکوک و شبہات بڑھیں گے کہ نواز شریف نے بھائی سے سیٹ کیوں واپس لی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا مسلم لیگ(ن) کا بانی اور سرپرست بن کر بیٹھنا چاہیے تھا، انہیں مشورہ ہے وہ چیئرمین بن جائیں، وہ کیا بیانیہ دیں گے کہ شہباز شریف کی وجہ سے پارٹی کمزور ہوئی؟
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی باتیں میڈیا کر رہا ہے لیکن جب ان سے سوال کیا گیا کہ اگر توسیع دینی پڑی تو جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ اگر مگر پر کام نہیں چلتا، وقت آئے گا تو دیکھیں گے کیا فیصلہ ہوتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہوتا ہے کسی شخص کا فیصلہ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجانا چاہیے اور اگر حکومت نے انہیں توسیع دی تو پیپلز پارٹی اس کی مخالفت کرے گی۔
سینئر سیاستدان نے کہا کہ حکومت نے تاحال ہم سے قاضی فائز عیسی کو توسیع دینے کی بات نہیں کی، چیف جسٹس کو توسیع دینا اچھا فیصلہ نہیں ہوگا، یہ کھیل نہیں کھیلنے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ بنا کسی وجہ کے ایک اچھے آدمی کو خراب کر رہے ہیں، یہ کہنا مناسب نہیں کہ قاضی فائز عیسیٰ مدت ملازمت میں توسیع مانگ رہے ہیں یا ہم توسیع کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جنوبی یمن میں سعودی اتحاد کے خلاف عوامی مظاہروں میں توسیع
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: یمن کے جنوبی صوبے عدن میں مظاہروں اور عوامی غم
جون
مخالفین نے پی ٹی آئی انٹرا-پارٹی انتخابات کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیے
?️ 3 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کو اس کے مخالفین نے انٹرا
دسمبر
یمنیوں کا مصر کے نام اہم پیغام
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں: یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے رکن محمد علی الحوثی
فروری
یمن کی ناکہ بندی اور پابندیاں جنگ بندی کی توسیع میں رکاوٹ
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات کی حکومت کے نائب وزیر خارجہ نے
جولائی
وزیر اعظم نے عالمی اسپورٹس ایوارڈ اپنے نام کر لیا
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان انٹرنیشنل اسپورٹس شخصیت قراردے دیا گیا
نومبر
فلسطین نے جنوبی افریقہ کی آزادی کی جدوجہد کو متاثر کیا:نلسن ماندیلا کا پوتہ
?️ 8 ستمبر 2025فلسطین نے جنوبی افریقہ کی آزادی کی جدوجہد کو متاثر کیا نلسن
ستمبر
اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، درجنوں فلسطینی طلبہ کو گرفتار کرلیا
?️ 16 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی فوج نے تازہ ترین دہشت گردی کی
جولائی
مزاحمتی تحریک کے میزائل تل ابیب کے سر پر گرنے کے لیے تیار ہیں
?️ 22 جون 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار نے یہ یاددلاتے ہوئے کہ
جون