🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پہلے مرحلے میں ناکامی کے بعد حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کو دوسرے مرحلے میں منتقل کردیا ہے اور اب ترجیحی بنیادوں پر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی فروخت پر توجہ دی جائے گی۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ایک گروپ کو، جو اس وقت دورہ پاکستان پر ہے، اس حوالے سے باضابطہ طور پر آگاہ بھی کردیا گیا ہے تاکہ پاکستان کی معاشی اصلاحات بشمول نجکاری کے ایجنڈے کو گزشتہ ماہ طے شدہ کنٹری فریم ورک پروگرام (سی پی ایف) کے تحت تقریباً 20 ارب ڈالر کی امداد کے ساتھ حتمی شکل دی جا سکے۔
دونوں فریقین جلد ہی مشترکہ طور پر عملدرآمد ورکشاپس منعقد کریں گے تاکہ سی پی ایف کے آغاز اور تکمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔
اقتصادی امور کے وزیر احد خان چیمہ نے عالمی بینک کے وفد کو بتایا کہ ’پہلے مرحلے میں حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری پر توجہ دے رہی ہے، جب کہ دوسرے مرحلے میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) اور دیگر ایس او ایز کی نجکاری کی جائے گی۔‘
اس سے قبل حکومت کی جانب سے قومی ایئر لائن کو فروخت کرنے کی کوشش بری طرح ناکام رہی تھی، نتیجتاً حکومت کو اس عمل کو منسوخ کرنا پڑا۔
اس کے بعد سے حکومت پی آئی اے کو فروخت کرنے کی دوسری کوشش کے سلسلے میں کام کر رہی ہے۔
پانچ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز اور چار متبادل ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل عالمی بینک کے وفد نے ڈسکوز کی نجکاری پر بھی سوالات اٹھائے کہ کیا گردشی قرضوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
ایس او ایز کی نجکاری کے حوالے سے حکومت کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے احد چیمہ نے وفد کو بتایا کہ ان میں سے تقریباً ایک تہائی ایس او ایز اسٹریٹجک اثاثے ہیں اور حکومت کا ہدف بقیہ ایس او ایز کی مرحلہ وار نجکاری کرنا ہے، جس کے لیے حکومت آئندہ 3 سے 4 برسوں میں 50 ایس او ایز کی نجکاری کا ارادہ رکھتی ہے۔
انہوں نے عالمی بینک کے وفد کو بتایا کہ بجلی کے زیادہ نرخ اور تکنیکی نقصانات قابل تجدید توانائی کی طرف جانے والے صارفین کے لیے ناقابل برداشت ہو گئے ہیں، جب کہ گردشی قرضے آہستہ آہستہ کم ہو رہے ہیں۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ وفاقی وزیر نے پاکستان کے توانائی کے شعبے کو درپیش اہم چیلنجز بشمول صارفین کے لیے زیادہ ٹیرف، لائن لاسز اور اس شعبے پر آنے والی لاگت اور اس کی بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی ذکر کیا۔
وزیر اقتصادی امور نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ قابل تجدید توانائی کے وسائل اور لائن لاسز کو دور کرنا، توانائی شعبے کے لیے پاکستان کی اہم حکمت عملی میں شامل ہے۔
انہوں نے مختصر وقت میں عالمی بینک کے تیسرے وفد کی آمد پر تعریف کی اور دعویٰ کیا کہ اس سے ان کی حکومت کے معاشی اصلاحات کے عمل پر اعتماد اور پاکستان کے ساتھ مضبوط شراکت داری کی عکاسی ہوتی ہے۔
عالمی بینک کے وفد نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد پاکستان کے معاشی، سیاسی، سماجی اور گورننس کے منظرنامے کو سمجھنا اور سی پی ایف 2035-2026 کے تحت مستقبل میں ترقیاتی معاونت کے مواقع تلاش کرنا ہے۔
احد چیمہ نے ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے جاری کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے اہم اقدامات کر رہا ہے، ڈیجیٹلائزیشن ماڈلز کی جامع تحقیق اور جائزہ مکمل کر لیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اب اپنے اداروں کی ’اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائزیشن‘ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
نوجوانوں کے روزگار اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفد کو بتایا گیا کہ حکومت دونوں شعبوں میں خاطر خواہ پیشرفت کر رہی ہے۔
نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تکنیکی تربیتی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں، اس حوالے سے بجٹ بھی مختص کیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
امریکہ نے اربیل میں موساد کے مرکز کو نشانہ بنائے جانے کا اعتراف کیا
🗓️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کے لیوس لیولاک اور ایلکس ہارٹن نے اربیل
مارچ
ارکان پارلیمنٹ نے عمران خان کی رہائی کیلئے امریکی کانگریس کا خط ملکی معاملات میں مداخلت قرار دیدیا
🗓️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی کانگریس کے 62 اراکین کی جانب سے
اکتوبر
افغانستان کا بینکاری نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے: اقوام متحدہ
🗓️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے تین صفحات پر مشتمل اپنی ایک رپورٹ میں
نومبر
افغان دارالحکومت میں دھماکہ اور فائرنگ
🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:افغان خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ کابل میں علمائے
جولائی
سیاہ براعظم کو فرانسیسی استعمار کا تحفہ
🗓️ 30 مارچ 2024سچ خبریں: نائجر اور گبون جیسے افریقی ممالک میں بغاوت نے ایک
مارچ
یا ہمارے ساتھ رہو یا دہشت گردوں کے؛ترکی کے صدر کا امریکہ سے خطاب
🗓️ 15 فروری 2021سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے پیر کو امریکہ سے
فروری
پاک-امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات کل سے شروع ہوں گے
🗓️ 5 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی مذاکرات
مارچ
امریکہ اور آسٹریلیا کی مشترکہ فوجی مشق کے مقاصد
🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں:آسٹریلیا کے وزیر دفاع رچرڈ مارلس نے اعلان کیا ہے کہ
جولائی