?️
اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے 16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی ہے، اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے5 روپے فی لیٹر اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی، وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے5 روپے اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال کی تھی۔
وزیراعظم نے سمری مسترد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سیلز ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ کابینہ کو بھیجا جائے گا۔دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے وضاحت جاری کی ہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین کو دن میں 3 وقت گیس کی فراہمی سے متعلق وضاحت جاری کردی۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق دن میں صرف 3 وقت گھریلوصارفین کوگیس فراہمی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ سوئی ناردرن کو گیس کی فراہمی سے متعلق احکامات دیے ہیں، کھانےکے اوقات میں گھریلوصارفین کوگیس فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت دی ہے۔خیال رہے کہ وزارت پیٹرولیم اور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت پیٹرولیم اور گیس کمپنیوں نے نیا گیس شیڈول تشکیل دیدیا ہے جس کے تحت 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔
ذرائع سوئی ناردرن کمپنی کا بتانا ہے کہ گھریلو صارفین کو صبح ساڑھے پانچ بجے سے 8:30 تک گیس ملے گی جبکہ دن میں 11:30 سے دوپہر 2:00 بجے تک اور شام میں 4 سے رات 10 بجے تک گیس ملے گی۔ذرائع کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے شیڈول کا نفاذ دسمبر سے فروری تک ہو گا۔اُدھر صدر لاہور چیمبر نعمان کبیر نے گیس فراہمی کے شیڈول کو مسترد کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی میں ناکامی کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے، گیس کی عدم فراہمی سے صنعتی پہیہ رک جائے گا۔


مشہور خبریں۔
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی
?️ 19 جون 2021اسلام اباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جون
توقع ہے طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے
?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی
ستمبر
ایران کے خوف کی وجہ سے صہیونی وفد کی دوحہ میں غیر معمولی آمد
?️ 17 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی کان نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ ایران
اگست
بلوچستان: بارکھان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 12 زخمی
?️ 26 فروری 2023بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی بازار میں
فروری
پی آئی اے کی نجکاری، تین بولیاں موصول، فیصلہ آج متوقع
?️ 23 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) خسارے میں چلنے والی قومی ایئر لائن پاکستان
دسمبر
امریکی جارحیت پر ایران کا ردعمل
?️ 23 جون 2025سچ خبریں: لبنانی تجزیہ کار اور الاخبار اخبار کے ایڈیٹر ابراہیم امین نے
جون
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی ایک اور کامیابی؛صیہونی فلیگ مارچ منسوخ
?️ 8 جون 2021سچ خبریں:صہیونی دائیں بازوں کے فلیگ مارچ کے انعقاد کے اصرار کے
جون
جرمن وزیر خارجہ کا چینی صدر کے لیے توہین آمیز الفاظ کا استعمال،کیا کہا؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: جرمنی کے وزیر خارجہ نے یوکرین میں روس کی فتح
ستمبر