حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔

حکومت نے جہازوں میں استعمال ہونے والے فیول کی قیمت میں 13 فیصد اضافہ کردیا، جیٹ فیول 45 روپے 73 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا، جیٹ فیول کی قیمت 388 روپے ایک پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا۔ ملک بھر میں جہازوں کے کرایوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 22 فیصد اضافہ کردیا گیا، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں فی لیٹر 67 روپے 42 پیسےاضافے کے بعد نئی قیمت 302 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کردیا گیا۔

دوسری جانب مٹی کا تیل 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 3 سو 58 روپے 1 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا، اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نےپٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، پیٹرول پر فی لیٹر 105 روپے 37 پیسے اور ڈیزل پر لیوی 55 روپے 24 پیسے فی لیٹر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزارت توانائی کے مطابق وفاقی حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی ادا کرے گی، یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمزکی مد میں ادا کی جائے گی، 23 ارب روپے کی سبسڈی 14 مارچ سے 20 مارچ تک کیلئے ادا کی جائے گی۔

پٹرول پر فی لیٹر 49 روپے 63 پیسےسبسڈی ادا کی جائے گی، ڈیزل پر فی لیٹر 75 روپے 5 پیسے سبسڈی ادا کی جائے گی، وزارت توانائی کے مطابق 23 ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز اوگرا کی طرف سے ادا کیے جائیں گے، کابینہ سے "وزیراعظم کفایت شعاری فنڈ قائم کرنے کی منظوری حاصل کر لی ہے۔۔

ای سی سی نے 27 ارب 10 کروڑ روپے اس فنڈ میں منتقل کرنے کی منظوری دی ہے اس میں سے 23 ارب روپے اوگرا کو مذکورہ مقصد کے لیے منتقل کیے جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

پاکستان نے بھارت کی جانب سے جاسوسی کو عالمی اصولوں کی خلاف قرار دے دیا

?️ 23 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفترخارجہ نے اسرائیلی سافٹ وئیر کے ذریعے

کیا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے فیصلے پر سب ارکان راضی ہیں؟

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا

واشنگٹن کی دفاعی پالیسی میں امریکہ چین مسابقتی قانون کا اضافہ

?️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:  امریکی دفاعی پالیسی کے وسیع منصوبے پر اس ہفتے ایوان نمائندگان

پارلیمانی جمہوریت میں بحران سے نمٹنے کیلئے ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے، وزیر داخلہ

?️ 18 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) پنجاب کے

روس کہاں ڈرونز تیار کر رہا ہے؟ روئٹرز کا الزام

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روئٹرز نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے یوکرین

عاطف اسلم نے گلوبل میوزک پروگرام ’بارڈر لیس ورلڈ‘ متعارف کرادیا

?️ 5 جنوری 2025 لاہور: (سچ خبریں) معروف گلوکار، موسیقار و اداکار عاطف اسلم نے

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس منظور کر لیا

?️ 20 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل میں

اپوزیشن رہنماوں نے بھی اسرائیل کی مذمت کی

?️ 11 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، حکومتی وزرا سمیت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے