🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق نے سابق وزیراعظم عمران خان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دوبارہ سر اٹھانے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔
وفاقی وزیر کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر یہ الزام ایسے وقت میں عائد کیا گیا ہے جب ملک کے مختلف حصوں میں دہشتگرد حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دہشت گرد حملوں میں اضافے اور پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ قوم نے عمران خان کی طالبان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی حکمت عملی کا نتیجہ دیکھ لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں دہشت گردی پر قابو نہیں پایا بلکہ انہوں نے ان لوگوں سے مذاکرات کی اجازت دی جنہوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں بچوں کو شہید کیا تھا اور اب ان مذاکرات کی وجہ سے دہشت گردی کی ایک نئی لہر شروع ہوگئی ہے‘۔
سابق اسپیکر نے سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی فتح کو یقینی بنانے میں اپنا کردار واضح کریں۔
انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ اُن پر 2018 میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے لیے دباؤ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’جنرل قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کو جتنی حمایت فراہم کی اتنی ماضی میں کسی اور وزیراعظم کو نہیں دی گئی لیکن وہ اپنے محسنوں کے احسان فراموش ہیں اور اب سابق آرمی چیف کو بدنام کر رہے ہیں، انہوں نے علیم خان اور جہانگیر خان ترین کے ساتھ بھی یہی کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی، عمران خان پر احسان کرتے ہوئے محتاط رہیں، میں عمران خان کو 1960 کی دہائی سے جانتا ہوں، ان کی خصلتیں تبدیل نہیں ہو سکتیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’جو شخص ریاست مدینہ کی باتیں کرتا تھا اس نے توشہ خانہ سے 6 ارب روپے کے تحائف لے کر کرپشن کی، ٹیکس گوشواروں میں ان میں سے محض ایک تحفہ ظاہر کیا اور باقی ہڑپ کرلیا، ریاست مدینہ کے دعویدار کسی کا مال چوری نہیں کرتے اور نہ چھپاتے ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ عمران خان نے ہمیشہ سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کو برا بھلا کہا لیکن وہ ہمیشہ پی ٹی آئی چیئرمین کو شائستہ انداز میں مخاطب کرتے ہیں۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نواز کو جہاں قید کیا گیا تھا وہاں عمران خان نے جیل کے باتھ رومز میں بھی جاسوسی کیمرے نصب کروائے تھے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ’عمران خان کو اقتدار میں لانے والے پی ٹی آئی کے 4 سالہ دور حکومت میں ملک کو پہنچنے والے مالی نقصان کے ذمہ دار ہیں کیونکہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قومی قرضہ دوگنا ہو کر 44 ارب ڈالر ہو گیا‘۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے مونس الٰہی کے درمیان ہونے والی گفتگو سن کر یہ تاثر ملتا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کے عیوض مسلم لیگ (ق) کو محض 20 سیٹوں کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
تاہم انہوں نے مسلم لیگ (ق) کو متنبہ کیا کہ 2018 کے انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کو ملنے والی بیساکھیاں آئندہ عام انتخابات میں غائب ہو جائیں گی جس کے بعد پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کو اپنے بل بوتے پر الیکشن لڑنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی سیاسی لڑائی خود لڑیں گے اور دوسری طرف اپنے خلاف احتساب کی کارروائی سے بچنے کے لیے وہ اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کر رہے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چیئرمین کا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا ارادہ ہوتا تو وہ نومبر میں پنڈی جلسے کے اعلان کے فوراً بعد ایسا کرتے۔
انہوں نے کہا کہ اگر حکومتِ پنجاب کو اپنے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے مطلوبہ تعداد میں رکن صوبائی اسمبلی کی حمایت حاصل ہے تو پرویز الٰہی اعتماد کے ووٹ میں تاخیر کیوں کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات اپریل میں ہوں گے جبکہ عام انتخابات 15 اگست 2023 کے بعد ہوں گے جب اسمبلیاں اپنی پانچ سالہ آئینی مدت پوری کرلیں گی۔
مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کے خلاف ترک اخبار کا احتجاج
🗓️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:ترکی کے دارالحکومت آ نکارا میں ان دنوں بہت سے سیاستدان
مارچ
ٹرمپ کا یورپی یونین کو یوکرین کی مدد کے لیے نیا مشورہ!
🗓️ 17 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی صدر نے کہا ہے کہ یورپی یونین امریکہ سے
فروری
مصری عوام کے بارے میں صیہونی میڈیا کا عجیب اعتراف
🗓️ 26 جون 2023سچ خبریں:زمان اسرائیل اخبار کے مطابق اسرائیل میں سمجھوتہ کے حامی بھی
جون
خطے میں استحکام کی بنیاد؛ جنگ کا خاتمہ اور فلسطینی ریاست کا قیام
🗓️ 8 فروری 2024سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے
فروری
خاموشی کافی ہے، امریکی سفیر کو باہر نکالا جائے: مقتدیٰ صدر
🗓️ 29 مئی 2024سچ خبریں: عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر نے امریکی سفارت
مئی
عرب دنیا تیار رہے
🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے عرب امور کے ایک اہلکار نے منگل کے
جولائی
صیہونی حکومت اور فرانس کا الجزائر میں تفرقہ اندازی کا منصوبہ
🗓️ 31 مئی 2023سچ خبریں:الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے صیہونی حکومت، فرانس اور مراکش کی
مئی
اسرائیلی جیلوں میں سیکڑوں بیمار قیدی
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادہونے والے افرادکے امور کی نگراں کمیٹی کے
جنوری