?️
حکومت نے مسلم لیگ (ن) کی دشمنی میں پاکستان کو برباد کر دیا: سعد رفیق
لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے سیالکوٹ میں پارٹی رہنما کی ہاؤسنگ اسکیم کو گرانے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دشمنی میں پاکستان کو برباد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کے قریبیوں نشانہ بنایا ہوا ہے۔
لاہور میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنماؤں کے ہمرا پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیالکوٹ ڈسکا میں قومی اسمبلی اور وزیر آباد میں صوبائی اسمبلی کے ایک، ایک حلقے میں ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈسکا میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی نگرانی میں حکومت نے غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا بازار گرم کر رکھا ہے، افتخار الحسن شاہ کے بیٹے عطا شاہ کو گرفتار کر کے مختلف تھانوں میں گھمایا گیا اور ان پر ہیروئن ڈالنے کی کوشش کی گئی، بعض پولیس افسران نے اس مکروہ عمل کا حصہ بننے سے انکار کیا لیکن گجرانوالہ سے بھیجا گیا ڈی ایس پی اس سارے کھیل کا مرکزی کردار تھا۔
انہوں نے کہا کہ افتخارالحسن کے بیٹے کو نہ صرف گرفتار کیا گیا بلکہ ان پر منشیات ڈالی گئیں جو جھوٹ تھا اور اگلے دن عدالت سے رہائی ہوئی لیکن حراست کے دوران اس ڈی ایس پی کے پرائیویٹ گارڈز نے مارپیٹ کی ہے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہوگی اور کوشش ہوگی ان کے خلاف ضابطہ فوجداری کے تحت مقدمہ درج ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘ڈپٹی کمشنرز، محکمہ مال یا دیگر محکموں کے افسران یا مختلف ریاستی اداروں کے سرکاری ملازم اس دھونس اور دھمکی میں ملوث ہیں انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ وہ بھی ہمارے ریڈار پر ہیں اور ہم ان کی فہرستیں بنا رہے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ ممکن نہیں ہے کہ آپ قانون ہاتھ میں لیں، بے گناہوں کے ساتھ ظلم کریں اور پھر نکل جائیں، جیسا کہ لاہور میں کھوکھر برادران کے ساتھ کیا گیا، ان کے گھر گرا دیے گئے اور انہیں دھمکیاں دی گئیں لیکن لاہور ہائی کورٹ نے انہیں اس توڑ پھوڑ سے روک دیا اور توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت مسلسل کرپشن کی پڑیا بیچنے کی کوشش کر رہی ہے، وہ پڑیا جس کا چورن اب کوئی نہیں خریدتا کیونکہ یہ حکومت میں پوری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔
حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک ان سے چل نہیں رہا، ادارے، معیشت انہوں نے تباہ کردی ہے، گلیوں اور بازاروں میں لوگ انہیں بد دعائیں دے رہے ہیں جبکہ یہ سمجھتے ہیں کہ اپنی نااہلی، نالائقی، کرپشن، اقربا پروری اور بد انتظامی کا بوجھ کسی طرح اپوزیشن پر منتقل ہو لیکن ایسا نہیں ہوسکتا۔
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت؛ 10 افراد شہید
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت کی مغربی کنارے پر وسیع پیمانے پر کی گئی
جنوری
پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے تقریب
اگست
چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں،سینیٹر مشتاق احمد
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا
فروری
ٹرمپ نے اپنے خلاف مجرمانہ الزامات کے نتائج سے خبردار کیا
?️ 26 مارچ 2023سچ خبریں:ٹروتھ سوشل کے نام سے مشہور اپنے سوشل نیٹ ورک پر
مارچ
ابھی جانے کا کوئی ارادہ نہیں؛ عراق سے انخلا کے سلسلہ میں امریکہ کا بیان
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:عراقی سرزمین پر امریکی جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان
دسمبر
’سمری وزیراعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر پی ٹی آئی لکھ دیں،جلد پہنچ جائیگی‘، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 29 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کی رہائی
نومبر
غزہ کی سرنگیں کیسی ہیں، صیہونی میڈیا کیا کہتا ہے؟
?️ 16 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا کے مطابق حماس کی دریافت کردہ سرنگوں نے
جنوری
ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کے کیس میں پولیس افسران کی معطلی کا فیصلہ
?️ 20 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پنجاب حکومت نے مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم
اگست