حکومت نے لوٹ مار کلچر کو ختم کر دیا: عثمان بزدار

پعثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت نے لوٹ مار کلچر کو ختم کر دیا اب لوٹ مار کی سیاست ختم ہو چکی ہے، عوام کی خدمت کرنے کے لئے آئے ہیں،  ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا ، شفاف پاکستان کی راہ میں آنے والوں کا کوئی مستقبل ہے نہ ہو گا۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الزامات کی سیاست پر نہ یقین ہے نہ کرتے ہیں، ہم صرف عوام کی خدمات کے لیے آئےہیں، خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقی وخوشحالی کے سفر کو کوئی نہیں روک سکتا۔

اس سے قبل اک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ  ماضی میں قومی وسائل بے دردی سے لوٹے گئے، پاکستان میں ملک لوٹنے والوں کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو سمجھنا ہوگا کہ حکومت نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کردیا ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ دربدر بھٹکتی ٹوٹی پھوٹی پی ڈی ایم گھسے پٹے بیانیے کے ساتھ پھر سے پتلی تماشا کر رہی ہے، پی ڈی ایم کے مسترد شدہ کردار اپنی دم توڑتی انتشارانہ سیاست سے خود خوفزدہ ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مولانا کی قیادت میں عبرتناک رسوائی سے کرپٹ ٹولے نے کچھ نہ سیکھا۔فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی سمندر برد ہوتی پی ڈی ایم کشتی سے چھلانگ لگا چکیں ہیں۔انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ اقتدار کا حلوہ پی ڈی ایم چمچوں کو میسر نہ ہوگا۔

مشہور خبریں۔

حماس کے سینئر کمانڈر کو قتل نہیں کیا گیا: اسرائیلی فوج

?️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت نے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ

جموں وکشمیر میں حکومت کے تمام اختیارات لیفٹننٹ گورنر کے ہاتھ میں ہیں : فاروق عبداللہ

?️ 23 ستمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل

غزہ کا محاصرہ جاری رکھنے کے کسی بھی طرح کےنتائج کی ذمہ دار صہیونی حکومت ہوگی:حماس

?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے غزہ کی پٹی

ٹرمپ کی دھمکیاں یورپ کو مزید متحد کر رہی ہیں

?️ 15 فروری 2026ٹرمپ کی دھمکیاں یورپ کو مزید متحد کر رہی ہیں  یورپی مرکزی

یورپ میں جمہوریت کا زوال ہو رہا ہے: پوپ فرانسس

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:کیتھولک دنیاکے عالمی رہنما نے یونان کے دورے کے دوران یورپ

نیتن یاہو نے وزیر داخلہ اور صحت کو ہٹایا، کابینہ لیکویڈیشن کے راستے پر

?️ 22 جنوری 2023سچ خبریں:شاس پارٹی کے سربراہ آریہ درعی کو نیتن یاہو  نے داخلی

9 مئی کے واقعات میں ملوث لوگوں کو معاف نہیں کیا جاسکتا۔ شرجیل میمن

?️ 23 جولائی 2025کراچی (سچ خبریں) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ نو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے